ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سیتارام یچوری کےبیٹےکی کوروناسےموت،صدرجمہوریہ،وزیراعظم سمیت دیگراہم شخصیات نےکیااظہارتعزیت

سیتارام یچوری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے بڑے دکھ کی بات ہے- مجھے یہ بتانا پڑ رہا کہ کہ میں نے آج صبح اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو کووڈ۔19 کی وجہ میں کھو دیا‘‘۔

  • Share this:

سی پی آئی (ایم) (CPI(M کے معروف سیاسی رہنما سیتارام یچوری (Sitaram Yechury) کے بیٹے آشیش یچوری (Ashish Yechury) کا جمعرات کی صبح کووڈ۔19 سے متعلقہ پیچیدگیوں (Covid-19 related complications) سے انتقال ہوگیا۔سیتارام یچوری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے بڑے دکھ کی بات ہے- مجھے یہ بتانا پڑ رہا کہ کہ میں نے آج صبح اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو کووڈ۔19 کی وجہ میں کھو دیا‘‘۔


’’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں امید دلائی اور جنہوں نے ہمارے ساتھ بہتر سلوک کیا۔ ڈاکٹرز، نرسیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، صفائی ستھرائی کے کارکنان اور ان گنت دیگر جو ہمارے ساتھ ہیں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔



پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیتارام یچوری کے بیٹے آشیش کا کووڈ سے متعلقہ پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے سے انتقال ہوا۔ ان کی عمر 35 سال تھی۔

بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’پولیٹ بیورو نے سیتارام، ان کی اہلیہ سواتی (Swati)، ان کی بہن اکھیلا (Akhila) اور سوگوار خاندان کے دیگر تمام افراد کے لیے گہری تعزیت ہیش ہے‘‘۔

صدر رام ناتھ کووند، کیرالا کے رکن پارلیمنٹ اور کیرالا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجے ان نے بھی ان کی موت پر تعزیت پیش کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اظہار تعزیت کے لئے ٹویٹ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’شری سیتارام یچوری جی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بیٹے آشیش کی المناک اور غیر وقتی انتقال پر تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔



کوارنٹین میں رہتے ہوئے ملنے والی خبروں سے افسردہ ہوں:راہل گاندھی

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری کے بیٹے اور دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے والیا کی موت کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارنٹین میں رہتے ہوئے ملنے والی خبروں سے افسردہ ہوں مسٹر گاندھی نے مسٹر یچوری کے بیٹے آشیش کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ خدا انہیں اس مشکل گھڑی کا سامنا کرنے کی ہمت عطا کرے گا۔

عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، محمد یوسف تاریگامی کا سیتا رام یچوری کے بیٹے کی موت پر اظہار غم

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بیٹے کی کورونا سے موت واقع ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

سی پی آئی ( ایم) کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بھی سیتا رام یچوی کے فرزند ارجمند کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔بتادیں کہ سیتا رام یچوری کے 35 سالہ فرزند آشش یچوری کی گڑگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں جمعرات کی علی الصبح کورونا سے موت واقع ہوئی۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں آشش یچوری کی موت پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا: ’میں سیتا رام یچوری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مصیبت کی اس گھڑی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارے پاس ہمدردی اور تعزیت پرسی کے لفظوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں مرحوم کے روح کی شانتی اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے دعا گو ہوں‘۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سی پی آئی(ایم) لیڈر کے بیٹے کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بچے کے کھونے کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ میں سیتا رام یچوری اور ان کی اہلیہ کی خدمت میں ان کے بیٹے آشش کی کووڈ سے موت ہونے پر تعزیت وتسلیت پیش کرتی ہوں‘۔

سی پی آئی (ایم) جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بھی سیتا رام یچوری کے بیٹے کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’یہ بہت ہی کربناک خبر ہے۔ میں آپ اور آپ کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، حوصلہ رکھیں کامریڈ‘۔

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اور اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے فرزند کی کوویڈ سے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔تارک راما راو نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس خبر کو سن کر ان کو صدمہ پہنچا۔انہوں نے سیتارام یچوری سے گہری تعزیت کااظہار کیا۔دوسری طرف جگن موہن ریڈی نے ان کوخراج پیش کیا اور سیتارام یچوری کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ

 
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 22, 2021 04:13 PM IST