ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اروم شرمیلا نے اپنے عاشق کے ساتھ رچائی شادی، کوڈائکنال میں منقعد ہوئی تقریب

چنئی۔ سماجی کارکن اروم شرمیلا جمعرات کو تمل ناڈو کے کوڈائکنال میں اپنے عاشق ڈیسمنڈ كوٹنهو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اروم شرمیلا نے اپنے عاشق کے ساتھ رچائی شادی، کوڈائکنال میں منقعد ہوئی تقریب
چنئی۔ سماجی کارکن اروم شرمیلا جمعرات کو تمل ناڈو کے کوڈائکنال میں اپنے عاشق ڈیسمنڈ كوٹنهو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

چنئی۔ سماجی کارکن اروم شرمیلا جمعرات کو تمل ناڈو کے کوڈائکنال میں اپنے عاشق ڈیسمنڈ كوٹنهو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ڈنڈيگل ضلع میں سب-رجسٹرار کے دفتر میں ایک چھوٹی سی تقریب ہوئی۔ سب رجسٹرار کے دفتر کے ایک ملازم نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو فون پر بتایا، 'دونوں صبح آئے اور رسمی کارروائیوں کو پورا کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کو مالا پہنائی۔


شرمیلا منی پور کی ہیں اور انہوں نے آرمڈ فورسز (اسپیشل پاورس) ایکٹ (افسپا) کے خلاف 16 برسوں تک بھوک ہڑتال کی تھی۔ اس سال ریاست میں اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے بعد انہوں نے کوڈائکنال میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ سب رجسٹرار آفس میں شادی کے لئے ضروری دو ماہ کی نوٹس مدت کے دوران کچھ سیاسی تنظیموں اور لوگوں نے ان کی مخالفت کی تو وہیں کچھ نے انہیں اپنی حمایت بھی دی۔

First published: Aug 17, 2017 09:00 PM IST