உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : سدرامیا کو ہٹاکر ملکارجن کھڑگے کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ

    میسور:کرناٹک رعیت سنگھ کے صدردیانند پاٹل نے وزیر اعلیٰ سدرامیا پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

    میسور:کرناٹک رعیت سنگھ کے صدردیانند پاٹل نے وزیر اعلیٰ سدرامیا پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      میسور:کرناٹک رعیت سنگھ کے صدردیانند پاٹل نے وزیر اعلیٰ سدرامیا پر کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ رعیت سنگھ نے ملکارجن کھڑگے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی بھی کانگریس ہائی کمان سے مانگ کی ہے۔ علاوہ ازیں کسان تنظیم نے قرضوں کی معافی اور فصلوں کے نقصان کی تلافی کیلئے معاوضہ کامطالبہ کیا ہے بصورت دیگر 8 نومبر کو گلبرگہ و بیدر دورے پر سدرامیا کو سیاہ جھنڈا دکھا کر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔


      کسان تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں سدرامیا نے کسانوں نے کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے ۔ بس وہ اپنا اور اپنے حواریوں کا اقتدار بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ کسانوں کو شکایت ہے کہ سرحد پر شہید ہونے والے جوان کی تو قدر کی جاتی ہے ، لیکن ملک کو روٹی دینے والے کسان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ کسانوں نے تمام قرضے کی معافی اور گزشتہ سیزن میں تباہ ہوئی فصلوں کا معاوضہ دینے کا سدرامیا سے مطالبہ کیا۔


      خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کرناٹک میں پانچ سو سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ ہر دو ایک روز میں کسانوں کی خودکشی کی خبریں منظر عام پر آ ہی رہی ہیں۔
      ادھر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے میسور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں جو توسیع کی گئی ہے اس سے پارٹی کا کوئی بھی لیڈر ناراض نہیں ہے ـ یہ صرف محض افواہیں ہیں جبکہ اس معاملے میں پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔


      وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہے ـ جس کے سبب 16 ہزار کروڑ روپیوں کا نقصان پہنچا ہے ـ اس کے ازالے کیلئے 3,860 کروڑ فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے ـ۔


      تُور دال کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے متعلق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے گوداموں پر محکمہ تغذیہ کے افسران چھاپے مار رہے ہیں ۔ رپورٹ ملنے کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ـ ۔ چھاپے کے بعد دال کی قیمت میں کافی گراوٹ آئی ہے ـ۔

      First published: