ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سبريمالا مندر میں مچی بھگدڑ، 40 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک

کیرالہ کے مشہور سبريمالا مندر میں اتوار کی رات بھگدڑ مچ جانے سے 40 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 25, 2016 11:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سبريمالا مندر میں مچی بھگدڑ، 40 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک
کیرالہ کے مشہور سبريمالا مندر میں اتوار کی رات بھگدڑ مچ جانے سے 40 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی۔ کیرالہ کے مشہور سبريمالا مندر میں اتوار کی رات بھگدڑ مچ جانے سے 40 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ ان میں تین کی حالت نازک ہے۔ ریاست کے وزیر کڈكمپلی سریندر نے کہا کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ سریندر نے یہاں میڈیا سے کہا کہ زخمیوں کو طبی سہولت مہیا کرائی گئی ہے اور حالت اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔


مندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ تک چلنے والے سبريمالا فیسٹیول میں پیر کا دن زیادہ اہم ہے اور اس وجہ سے بھاری تعداد میں عقیدت مند پہنچے۔ رسی سے بنا بیریکیڈ ٹوٹ جانے کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے پر گر پڑے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔


بتا دیں، کیرالہ کا یہ سبريمالا مندر ایک مخصوص مقام رکھتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں ہر سال 16 نومبر سے 14 جنوری کے درمیان ملک بھر سے تقریبا 50-60 لاکھ عقیدت مند آتے ہیں۔

First published: Dec 25, 2016 11:50 PM IST