ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آرایس ایس سب سے زیادہ محب وطن تنظیم، کانگریس اور اس کے اتحادی گھٹیا سیاست کر رہے ہیں:وینکیا

حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیانائیڈو نے راہل گاندھی کی یونیورسٹی آف حیدرآباد میں ایک روزہ بھوک ہڑتال پر سوال اٹھائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 31, 2016 02:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آرایس ایس سب سے زیادہ محب وطن تنظیم، کانگریس اور اس کے اتحادی گھٹیا سیاست کر رہے ہیں:وینکیا
حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیانائیڈو نے راہل گاندھی کی یونیورسٹی آف حیدرآباد میں ایک روزہ بھوک ہڑتال پر سوال اٹھائے۔

حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیانائیڈو نے راہل گاندھی کی یونیورسٹی آف حیدرآباد میں ایک روزہ بھوک ہڑتال پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ صبح سے شام تک بھوکا رہنا ہی بھوک ہڑتال ہے؟انہوں نے شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں منعقدہ اتر بھارت منچ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے دلت ریسرچ اسکالر روہت کی خودکشی کی وجوہات کیا ہیں؟ اس نے سوسائیڈ نوٹ میں کیالکھا ہے؟ اس کا تجزیہ کرتے ہوئے حقیقی صورتحال کو معلوم کرنا چاہئے۔


انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسا احتیاطی اقدام کرنا چاہئے جس سے ایسے واقعات مستقبل میں پیش نہ آسکیں۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیز کو ذات ، فرقہ پرستانہ سیاست اور غیر سماجی عناصر کی سیاست سے چھٹکارا دلانے کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہر سیاسی جماعت کا فرض ہوناچاہئے لیکن سیاسی جماعتیں گھٹیا سیاست کر رہی ہیں۔ ایسی گھٹیا سیاست کانگریس اور اس کے اتحادی ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے دورہ یونیورسٹی آف حیدرآباد پر بھی نکتہ چینی کی اور کہاکہ طالب علم کی خودکشی کے واقعہ کے بعد سماج وادی پارٹی ، بی ایس پی ، عاپ اور ان کے باپ یونیورسٹی آئے اور اس معاملہ کو مذاق بنادیا۔


انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تمام جماعتیں سیاست کرنے کے لیے ہی یونیورسٹی آئیں۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ذات کی بنیاد پر چلنے والی پارٹی ہے ۔بی ایس پی آر ایس ایس پر نکتہ چینی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا مطلب’’ بے غرض خدمات کرنے کے لیے تیار ‘‘ہے ،آر ایس ایس پر ان کو فخر ہے ۔یہ ایک ڈسپلن والی تنظیم ہے ۔ انہوں نے آر ایس ایس کو سب سے زیادہ محب وطن تنظیم قرار دیا اور کہا کہ وہ آر ایس ایس میں بڑے ہوئے ہیں ۔ اس پر انہیں فخر ہے ۔ یہ بے لوث خدمات اور ڈسپلن والا ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرایس ایس پر نکتہ چینی کرنے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں انتشار پسندانہ  ایجنڈہ پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ بینک کے ایجنڈہ پر یہ جماعتیں عمل کر رہی ہیں اور نفرت کی سیاست پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس مجلس اور مسلم لیگ جیسی جماعتوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ان کے ساتھ اتحاد کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہاکہ کیرل میں کانگریس نے مسلم لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں نہ کہ سیاست کے لیے۔انہوں نے حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش کے عوام کو سٹلرس کہنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ تمام ہندوستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اجمل قصاب سے ہمدردی رکھنے والے بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش سے ہمدردی رکھنے والے تو ضرور ہیں لیکن آرایس ایس سے نفرت کرنے والے بھی ہیں جو ملک کا المیہ ہے۔

First published: Jan 31, 2016 02:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading