ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ہم نے مسلمانوں کومنتشرکرکے ہندووں کو متحد کردیا: سبرامنیم سوامی

نیوز18اردو کے ایجنڈا تلنگانہ پروگرام میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا۔

  • Share this:
ہم نے مسلمانوں کومنتشرکرکے ہندووں کو متحد کردیا: سبرامنیم سوامی
بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی نیوز 18 اردو کے ایجنڈا تلنگانہ پروگرام میں مسلم ریزرویشن کی مخالفت کی۔

بی جے پی لیڈراورراجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ کانگریس چاہتی تھی کہ ہندووں کو تقسیم کردیں اورمسلمانوں کو متحد کردیں، اس لئے ہم نے الٹا کردیا اور مسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے ہندووں کو متحد کردیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نیوز 18 اردو کے "ایجنڈا تلنگانہ" میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کی خوش آمد کرتی ہے۔


سبرامنیم سوامی نے مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے سے متعلق کہا کہ انہیں بھیک مانگنے کی کیا ضرورت ہے، مسلمانوں نے 600 سال تک ملک میں حکمرانی کی ہے، اس وقت وہ کیا لوٹ مارکررہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان سرکاری نوکری سے نکل کر باہرکی نوکری کریں، اس سے ملک کا بھی بھلا ہوگا اورمسلمانوں کا بھی بھلا ہوگا۔


بی جے پی  ممبرپارلیمنٹ نے کہا اجودھیا معاملے میں ابھی میری درخواست سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ ایک عرضی سنی وقف بورڈ کی ہے اوردوسری میری ہے۔ اس میں تو ہم دو ہفتے میں ہی جیت جائیں گے۔ ویسے بھی آدھا توہم جیت گئے ہیں کیونکہ مسجد لازمی حصہ نہیں ہے، اسے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی لیڈرنےکہا ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اجودھیا میں رام پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر معاملے میں بی جے پی کہیں بھی نہیں ہے، اس کو مت گھسیٹیں۔


سبرامنیم سوامی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن کی بنیاد پرریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ملک کی آزادی کے وقت برہمن بھی 25 فیصد سرکاری ملازمت میں تھے، لیکن وہ تو ریزرویشن نہیں مانگتے ہیں، مسلمانوں کو بھی دوسرے میدانوں میں ترقی کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بی جے انتخابی منشور: گائے پرتوجہ، بنگلہ دیشی- روہنگیا مسلمانوں کو باہرکرنے اورپاکستانی ہندووں کو شہریت دینے کا وعدہ

یہ بھی پڑھیں:  عوام کو بی جے پی سے ہی توقع، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: نریندرمودی

یہ بھی پڑھیں:   راجستھان میں رام مندر پروزیراعظم نریندرمودی نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا "ججوں کو ڈراتی ہے کانگریس"۔

یہ بھی پڑھیں:   ہم تلنگانہ میں اقلیتوں کو نہ 12 فیصد ریزرویشن دیں گے اور نہ کسی کو دینے دیں گے: امت شاہ
First published: Nov 27, 2018 10:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading