உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یونانی طرزعلاج میں موجود ہے تمام بیماریوں کا حل : ماہرین

    بنگلورو: ملک کے اہم یونانی ڈاکٹروں نے مل کرگلوبل یونانی مشن نامی تنظیم قائم کی ہے۔ اس تنظیم کے تحت مختلف ریاستوں میں یونانی طلبہ اورڈاکٹروں کیلئے ورک شاپ منعقد کئے جارہے ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو: ملک کے اہم یونانی ڈاکٹروں نے مل کرگلوبل یونانی مشن نامی تنظیم قائم کی ہے۔ اس تنظیم کے تحت مختلف ریاستوں میں یونانی طلبہ اورڈاکٹروں کیلئے ورک شاپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ان ورک شاپوں کے ذریعہ یونانی طرز علاج کے جدید تقاضوں، یونانی کے کامیاب تجربوں سے یونانی طلبہ کو واقف کرایا جارہاہے، جس سے یونانی کے طلبہ میں احساس کمتری کودورکیا جا سکے۔

      ایسا ہی ایک روزہ ورکشاپ بنگلورومیں یونانی ڈاکٹروں اورطلبہ کیلئے منعقد کیا گیا ۔ اس ورکشاپ میں یونانی ماہرین نے کہا کہ یونانی طرزعلاج میں تمام بیماریوں کا حل موجود ہے۔ اس کے باوجود یونانی طلبہ اورڈاکٹر اپنے طریقہ علاج کی بجائے انگریزی طرزعلاج یعنی ایلوپتھی کارُخ کررہےہیں۔ اس سے پوری طرح بچتے ہوئےاپنی یونانی پیتھی پر یقین کرنا چاہئے ۔

      بنگلورو کے فریڈم پارک میں یونانی گلوبل مشن کےتحت ایک روزہ ورک شاپ میں اس بات پرزوردیاگیاکہ یونانی کے طلبہ اورڈاکٹر صرف اور صرف یونانی شعبہ میں ہی پریکٹس کریں۔ یونانی کے ماہرین نے کہاکہ یونانی اورآیورویدکا کورس مکمل کرنے کے بعد اکثر طلبہ ایلوپتھی کا رخ کرتے ہیں۔ اس رجحان سے یونانی جیسے قدیم طریقہ علاج کے فائدوں سے لوگ محروم ہوتے جارہے ہیں۔

      یونانی گلوبل مشن کے نمائندوں نے کہا کہ مرکز میں پہلی مرتبہ آیوش کیلئےعلیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے۔ مقررین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ یونانی علاج کی جانب بھی تھوڑی توجہ دے۔

      First published: