آئی پی ایل: حیدرآباد نے بنگلور کو 35 رنز سے شکست دی
حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو 19.4 اوور میں 172 رن پر سمیٹ کر 35 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو 19.4 اوور میں 172 رن پر سمیٹ کر 35 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
حیدرآباد۔ دھماکہ خیز بلے باز یوراج سنگھ موئسس ہینرکس کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بدھ کو سابقہ رنر اپ رائل چیلنجرس بنگلور کو 35 رنز سے ہرا دیا۔
حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو 19.4 اوور میں 172 رن پر سمیٹ کر 35 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلور کی جانب سے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھكوں کی مدد سے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ گیل کو وارنر نے ہڈا کی گیند پر باؤنڈری لائن کے پاس کیچ کیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔