ہوم » نیوز » No Category

اسمبلی سے معطل شدہ رکن روجا کی اچانک صحت بگڑی، اسپتال میں داخل

حیدرآباد۔ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی سے معطل شدہ رکن اسمبلی روجا نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 20, 2015 02:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسمبلی سے معطل شدہ رکن روجا کی اچانک صحت بگڑی، اسپتال میں داخل
حیدرآباد۔ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی سے معطل شدہ رکن اسمبلی روجا نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔

حیدرآباد۔ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی سے معطل شدہ رکن اسمبلی روجا نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ رکن اسمبلی روجا کو وزیر اعلی آندھراپردیش  این ۔چندرابابو نائیڈو پر غلط الزامات عائد کر نےپر قانون سازاسمبلی سے ایک سال تک کیلئے معطل کردیا گیا تھا ۔ اسمبلی سے معطل  شدہ روجا نے جب اسمبلی کے احاطہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے  انہیں اسمبلی کے احاطہ سے  گرفتار کرلیا تھا ۔


  انہیں پولیس اسٹیشن نامپلی  منتقل کیا جارہا تھا کہ  اس  دوران  رکن اسمبلی روجاکی اچانک صحت بگڑ  گئی  جس پر  رکن اسمبلی  کونمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہا ں وہ زیر علاج ہیں۔ صدر وائی ایس آر کانگریس  وائی ایس جگن موہن ریڈی سمیت پارٹی کے ارکان اسمبلی  نے نمس ہاسپٹل  پہنچ  کر  زیر علاج رکن اسمبلی روجا  کی عیادت کی۔


اس موقع پر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ  اسمبلی میں حکمراں جماعت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کا گلا دبانے کی کوشش  کی جارہی ہے۔انہوں نے اسمبلی سے  رکن اسمبلی کو ایک سال کیلئے معطل کئے جانے پر بر سر اقتدار حکو مت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جگن نے بتا یا کہ رکن اسمبلی روجا کو بلڈ پریشر میں اضافہ اور شوگر کی کمی واقع ہوئی ہے جنکا ڈاکٹر علاج کر رہے ہیں۔

First published: Dec 20, 2015 02:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading