تمل ناڈو۔اداکار سے سیاست داں بنے تمل ایکٹرکمل ہاسن نے اپنی سیاسی پاری کا آغاز کر دیا ہے۔ہاسن نے بدھ کو تمل ناڈو کے مدورئی میں اپنی پارٹی اوفیشیل اناؤسمینٹ کیا ہے۔ہاسن کی پارٹی کا نام۔مکّل نیدی میم ہوگا۔اس کا مطلب ہے ۔'پیوپلس جسٹس سینٹر'یعنی جنتا نیائے کیندر۔اس کے ساتھ ہی پارٹی کی افیشیل ویب سائٹ ۔۔ڈبلو۔ڈبلو۔ڈبلوڈوٹ مییم ڈوٹ کوم بھی لانچ کر دی گئی ہے۔
( www.maiam.com)ویب سائٹ
ہاسن نے کہا "اتنے سالوں تک میں فلموں میں پیسوں کیلئے کام کرتا رہا۔لوگوں نے مجھے اتنا پیاردیا لیکن میں انہیں کچھ نہیں دے سکا۔اب میں اپنی پوری زندگی لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔میں آپ کی خدمت زندگی بھر کر سکتا ہوں"۔
کمل ہاسن نے اپنی پارٹی سےمتعلق میں ایک ٹویٹ میں لکھا "مکّل نیدی میم آپ کی پارٹی ہے۔یہ طویل وقت تک رہے گی اور جو تبدیلی ہم دیکھنا چاہتے ہیں وہ لیکر آئیگی۔آپ کی خدمت کرنے کیلئے ہمارا مارگ درشن کریں"۔
انہوں نے اس سفر ،میں اپنا ساتھ دینے کیلے اروند کیجریوال کاشکریہ ادا کیا۔ہاسن نے ان کی پارٹی کے نظریات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج کے ہر طبقے کیلئے اچھی تعلیم چاہتے ہیں اور ذات کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا "لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ انہیں ووٹ کرنے کیلئے 6000روپئے دئے گئے۔میں انہیں پیسے نہیں دوں گا میرے پاس اتنے پیسے ہی نہیں ہیں"۔کمل ہاسن نے اپنی پارٹی لانچ پروگرام میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کو بھی مدعو کیا تھا۔کمل ہاسن نے کہا کہ جو بھی سیاستداں ان کی سیاسی پارٹی کے لانچنگ میں شامل ہوئے ہیں۔وہ آج کے سیاسی نظام میں ایک مثال کے طور پر دیکھے جا سکتےہیں۔انہوں نے کہا "میں آپ کو تقریر سنانے کے بجائے میں آ پ کے سجھاؤ لیتا رہوں گا۔آج یہاں جو بھی انسان موجود ہے وہ ریاست میں بڑھتی بد عنوانی سے پریشان ہے"۔ ایک ایماندار پارٹی کیلئے تمل ناڈو کو مبارکباد۔
کیجریوال نے کمل ہاسن کی پارٹی لانچ میں کے موقع پر کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایک اداکار کمل ہاسن کے فین رہے ہیں۔انہوں نے کہا،"لیکن میں آج یہاں اس لئے نہیں آیا ہوں کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں ۔میں یہاں اس لئے آیا ہوں کیونکہ وہ ریئل لائف ہیرو ہیں جو بغیر ڈرے اپنی بات رکھتے ہیں۔میں ان کی ٹیم کو اس پارٹی کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اب تمل ناڈو کے عوام دو پارٹیوں کے درمیان پھنسے ہوئے تھے۔ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے دونوں بد عنوانی پارٹیاں ہیں۔اب تمل ناڈو کی عوام کے پاس ایک ایمندار پارٹی کا اختیار ہے۔میں عوام سے اپیل کروںگا کہ اگلی بار جب وہ ووٹ دینے جائیں تو کسی بد عنوانی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کے بجائے کمل ہاسن کو ووٹ دیں، ایک ایماندار پارٹی کو ووٹ دیں"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔