உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو میں شدید بارش سے حالات بدتر، چنئی ہوائی اڈہ بند، اب تک 188 اموات

    چنئی : تمل ناڈو میں آج شدید بارش کی وجہ سے پوری ریاست میں حالات خراب ہوگئے۔ بھاری بارش کی وجہ سے چنئی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں فوج کو امدادی کاموں پر لگا دیا گیا ہے۔

    چنئی : تمل ناڈو میں آج شدید بارش کی وجہ سے پوری ریاست میں حالات خراب ہوگئے۔ بھاری بارش کی وجہ سے چنئی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں فوج کو امدادی کاموں پر لگا دیا گیا ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:

      چنئی : تمل ناڈو میں آج شدید بارش کی وجہ سے پوری ریاست میں حالات خراب ہوگئے۔ بھاری بارش کی وجہ سے چنئی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں فوج کو امدادی کاموں پر لگا دیا گیا ہے۔


      وزیر اعظم مودی نے ریاست کی وزیر اعلی سے بات کر کے مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وہیں ریاست بھر اسکولوں میں ہونے والی ششماہی امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں ۔ اس درمیان ریاستی حکومت کے مطابق بارش کی وجہ سے حادثوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 188 ہو گئی ہے۔



      ادھر وزیر اعلی جے للتا نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ پولیس، فائر بریگیڈ ، امدادی کارکنان، این ڈی آر ایف، ریاستی ڈیزاسٹرمینجمنٹ فورس اور ساحلی گارڈ حالات پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ۔


      دوسری طرف محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چار دنوں میں ریاست بھر میں مزید بارش ہوگی اور کچھ علاقوں میں بہت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر ایجنسیاں حالات پر قابو پانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔


      Indian Army personnel rescue flood-affected people during their relief operations in rain-hit areas on the outskirts of Chennai on November 17, 2015. India has deployed the army and air force to rescue flood-hit residents in the southern state of Tamil Nadu, where at least 71 people have died in around a week of torrential rains. AFP PHOTO (Photo credit should read STR/AFP/Getty Images)


      اس سے قبل جے للتا نے شدید بارش کی وجہ سے اسکولوں میں اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی ششماہی امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا ۔ یہ امتحانات پہلے سے مقرر ہ پروگرام کے مطابق سات دسمبر کو شروع ہونے والے تھے۔


      شدید بارش کی وجہ سے پونڈي، چولاورم، پجھال اور چیمبربكم آبی ذخائر میں پانی کی سطح 83.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست کی 14098 جھیلوں میں سے 6791 جھیلیں لبالب بھر گئی ہیں۔


      وزیر اعلی نے حادثوں میں مارے گئے ہر شخص کے کنبہ کو چار چار لاکھ روپے کی اضافی رقم دینے کا حکم بھی دیا ہے۔


      flood2


      بھاری بارش اور پٹریوں پر پانی بھرجانے کی وجہ کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی ٹرینوں کے راستے تبدیل کردئے گئے ہیں ۔ شہر میں چلنے والی بس سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔


      خراب موسم کی وجہ سے ائیر سروسز بھی متاثر ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ جو ایک طیارہ آج کولمبو کیلئے روانہ ہوا تھا ، اسے بھی واپس لوٹنا پڑا۔


      شدید بارش سے تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ پڈوچیری بھی متاثر ہوا ہے ۔ وہاں کے وزیر اعلی این رنگاسوامي نے مرکز سے امدادی کام چلانے کے لئے سو کروڑ روپے کی فوری عبوری مالی امداد مانگی ہے۔ ایک ریلیز کے مطابق رنگاسوامي نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط بھیج کر مدد مانگی ہے۔

      First published: