تمل ناڈو کے نمککل میں بڑا حادثہ، گھر میں رکھے پٹاخوں میں دھماکے سے 4کی موت، کئی زخمی

پولیس نے بتایا کہ موہنور میں صبح 4 بجے کے قریب اچانک دھماکے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ گھر کے اندر اور آس پاس موجود کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    چنئی: تمل ناڈو کے نمککل ضلع میں اتوار کو ایک دھماکہ ہوا۔ عمارت میں آتش بازی کی دکان چلتی تھی، جس میں دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں دکان کے مالک اور 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور اتنے ہی لوگ زخمی ہوئے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے حادثے پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے دینے کا حکم دیا۔ پولیس نے بتایا کہ موہنور میں صبح 4 بجے کے قریب اچانک دھماکے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ گھر کے اندر اور آس پاس موجود کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

    تقریباً دو گھنٹے تک فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔ لائسنس ہولڈر تھلائی کمار (37) نے اپنے گھر میں پٹاخوں کی دکان کھولی تھی، جس میں بڑی مقدار میں اسٹاک رکھا گیا تھا۔ تھلائی کمار، اس کی ماں سیلوی (55) اور بیوی پریا (27) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ تھلائی کمار کی 4 سالہ بیٹی حادثے میں بال بال بچ گئی۔

    گریٹر کیلاش 2 میں واقع نرسنگ ہوم میں لگی بھیانک آگ، دو لوگوں کی جل کر موت، 6 کو کیا ریسکیو

    Rishabh Pant Latest Health Update: علاج کاہورہاہےاثر،روہت شرما نےڈاکٹروں سےبھی کی بات

    پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں محلے کی 70 سالہ خاتون کی بھی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کسی بھی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ دھماکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: