உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو کے سابق وزیر ایس پی ویلومنی کے 26 مقامات پر چھاپے، AIADMK کے 7 ایم ایل ایز کو حراست میں لیا گیا

     ڈی وی اے سی سابق ریاستی وزیر ایس پی ویلومنی سے متعلق الزامات کے سلسلے میں چنئی، کوئمبٹور سمیت 26 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tamil Nadu, India
    • Share this:
      کوئمبٹور، تمل ناڈو میں، DVAC یعنی ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن کے ذریعہ سابق ریاستی وزیر ایس پی ویلومنی کے احاطے پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی وی اے سی سابق ریاستی وزیر ایس پی ویلومنی سے متعلق الزامات کے سلسلے میں چنئی، کوئمبٹور سمیت 26 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی قریبی ساتھی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر ٹینڈر جاری کیے تھے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے  (AIADMK) کارکنان ان کے گھر کے بار میں موجود ہیں اور وزیر پر اس کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تمل ناڈو پولیس نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے 7 ایم ایل ایز اور کئی کارکنوں کو کوئمبٹور میں سابق ریاستی وزیر ایس پی ویلومنی کی رہائش گاہ کے باہر ڈائریکٹوریٹ آف ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن کے چھاپے کے خلاف احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

      گیانواپی معاملے پر بڑا فیصلہ: ہندو فریق کی عرضی منظور، مسلم فریق کی درخواست خارج

      گیانواپی معاملے پر بڑا فیصلہ: ہندو فریق کی عرضی منظور، مسلم فریق کی درخواست خارج

      تاہم، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق وزیر ایس پی ویلومنی پر شکنجہ کسا گیا ہو۔ اس سے پہلے جولائی میں محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے قریبی ساتھی چندر شیکھر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ بتایا گیا کہ اس وقت محکمہ انکم ٹیکس نے 6 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: