ہوم » نیوز » No Category

تمام مذاہب خواتین مخالف ہوتے ہیں : تسلیمہ نسرین

کوزی کوڈ : کیرل لیٹریری فیسٹول میں عدم رواداری پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے بنگلہ دیشی نژاد متنازعہ ادیبہ تسلیمہ نسرین نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتی ہے کہ ہندوستان ایک عدم روادار ملک ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 07, 2016 08:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمام مذاہب خواتین مخالف ہوتے ہیں : تسلیمہ نسرین
کوزی کوڈ : کیرل لیٹریری فیسٹول میں عدم رواداری پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے بنگلہ دیشی نژاد متنازعہ ادیبہ تسلیمہ نسرین نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتی ہے کہ ہندوستان ایک عدم روادار ملک ہے۔

کوزی کوڈ : کیرل لیٹریری فیسٹول میں عدم رواداری پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے بنگلہ دیشی نژاد متنازعہ ادیبہ تسلیمہ نسرین نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتی ہے کہ ہندوستان ایک عدم روادار ملک ہے۔


انہوں نے ہندوستان کے سیکولر افراد پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف ہندو بنیاد پرستی سے ہی کیوں عدم رواداری سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نقلی سیکولرازم پرمبنی جمہوریت کسی بھی طرح درست جمہوریت نہیں کہلائی جاسکتی۔


انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ ہندوستان ایک عدم روادار ملک ہے۔ یہاں کے عوام کی اکثریت ایک دوسرے کے عقیدہ کے ساتھ رواداری سے رہتے ہیں۔ ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی بنگلہ دیشی ادیبہ نے کہاکہ ہندوستان کا قانون عدم رواداری کی تائید نہیں کرتا ، لیکن ہندوستان میں بہت زیادہ روادارافرادموجود ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کیوں ہندوستان کے سیکولرافراد صرف ہندو بنیاد پرستوں سے ہی سوال کرتے ہیں جب کہ مسلم بنیاد پرستوں کو تنہاچھوڑ دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اصل تنازعہ سیکولرازم اور بنیادپرستی ‘اختراعیت اور قدامت پرستی اور آزادی کے اقدار اور اس کے مخالفین کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب خواتین مخالف ہوتے ہیں ، جس میں بنیاد پرست افراد مزید بگاڑپیداکردیتے ہیں۔


تسلیمہ نسرین نے بنیادپرستی کے خلاف اپنی جدوجہد کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ مذہب کو حکومت سے علحدہ رکھاجاناچاہئے۔ بنگلہ دیش میں قانون سازی کے دوران مذہب کے اثرورسوخ نے دونوں ہندوؤں اور مسلمانوں کی خواتین کو دبا دیا ہے۔

First published: Feb 07, 2016 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading