உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کی اہلیہ کے بھائی کا سڑک حادثے میں انتقال

     نند مری ہری کرشنا کو حیدرآباد کے باہری علاقے میں کامی نینی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔

    • Share this:
      تیلگو فلم اسٹار اور سابق راجیہ سبھا ممبر نند مری ہری کرشنا کا بدھ کی صبح سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ نند مری ہری کرشنا آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کے سالے  ہیں اور ٹی ڈی پی تنظیم این ٹی راما راؤ کے بیٹے تھے۔ انہوں نے کامی نینی اسپتال میں آخری سانس لی۔ نند مری ہری کرشنا کی موت سے تلنگانہ فلمی دنیا اور آندھراپردیش کی سیاست کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

      جانکاری کے مطابق، نال گونڈا ضلع کے نارکے پلی ۔ ادانکی راج مارگ پر بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت وہ اپنی کار سے انپرتھی کے پاس سفر کر رہے تھے۔

      نند مری ہری کرشنا  کو حیدرآباد کے باہری علاقے میں کامی نینی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں دو اور لوگ بھی شدید  طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
      First published: