حیدرآباد کے مدرسہ کے 5 طلبہ اور استاد میڈچل جھیل میں غرقاب، لاشیں گاندھی اسپتال منتقل
مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) چندر شیکھر نے کہا کہ پانچ بچے ٹینک میں ڈوب گئے۔ دوسرے طلبہ جو انہیں دیکھ رہے تھے ان کے استاد کو آگاہ کیا جو اپنے طلبہ کو بچانے کے لیے بھاگے، آخرکار وہ بھی جھیل میں ڈوب گئے۔
ایک المناک واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع میڈچل کے جواہر نگر کے ملکرم گاؤں میں امبرپیٹ کے ایک مدرسہ کے پانچ طلبہ اپنے استاد کے ساتھ ایراکونٹا چیروو (Errakunta Cheruvu) میں ڈوب گئے۔ طلبہ کا ایک گروپ اپنے استاد کے ساتھ صبح استاد کے ایک رشتہ دار کی تقریب میں شرکت کے لیے ملکرم گیا ہوا تھا۔ دوپہر 12 بجے کے قریب جب فنکشن چل رہا تھا، اسی دوران بچے کھیلنے کے لیے ایراکونٹا چیروو کے قریب گئے اور غرقاب ہوگئے۔
جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) چندر شیکھر نے کہا کہ پانچ بچے ٹینک میں ڈوب گئے۔ دوسرے طلبہ جو انہیں دیکھ رہے تھے ان کے استاد کو آگاہ کیا جو اپنے طلبہ کو بچانے کے لیے بھاگے، آخرکار وہ بھی جھیل میں ڈوب گئے۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر جواہر نگر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی تیراکوں کی مدد سے چھ لاشوں کو جھیل سے باہر نکالا۔ لاشوں کو گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔