ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ویڈیو: ورنگل میں گودام کے کنویں سے ملیں 9 لاشیںِ، ڈاگ اسکواڈ، کلوز ٹیم کر رہی ہے جانچ

ورنگل کے مضافات میں پْر اسرار اموات ہوئی۔ گودام کے ایک کنواں سے ملی نو لاشیں ملی۔ پولیس نے لاشوں کو کنویں سے نکالا۔

  • Share this:

تلنگانہ: ورنگل کے مضافات میں پْر اسرار اموات ہوئی۔ گودام کے ایک کنواں سے ملی نو لاشیں ملی۔ پولیس نے لاشوں کو کنویں سے نکالا۔ اورپوسٹ مارٹم کےلئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کر دیا۔ مرنے والے افراد کی شناخت مغربی بنگال پچاس سالہ محمد مقصود ، ان کی اہلیہ پینتالیس سالہ نشا۔انکی ، بیٹی بیس سالہ بصرہ خاتون ،سترہ سالہ بیٹا سہیل عالم اور تین سالہ نواسہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بہار کے بیس سالہ سہیل اور بائیس سالہ شہباز، ورنگل کے بائیس سالہ شیام، بیس سالہ رام اور شکیل کی شناخت ہوئی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گودام کا مالک سنتوش گودام میں آیا تو کوئی ورکر نظر نہیں آیا۔ کافی تلاش کے بعد باولی میں لاشیں پائی گئیں۔ اس نے گیسوکونڈا پولیس کو اطلاع دی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی وینکٹالکشمی نے پولیس، کلیوزٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔۔ ورنگل میونسپل کارپوریشن ، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم اور پولیس نے مل کر کل چار لاشوں کو کنویں سے باہر نکالا ۔۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ لاشوں پر کوئی چوٹ نہیں کے نشان نہیں ہے۔ پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹس کا انتظار ہے۔


وہیں ایک اور دوسری خبر سامنے آئی ہے۔ بتادیں کہ ضلع نظام آباد کےتھاگیلی پلی ولیج ورنی منڈل میں دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کی تین افراد کی موت ہوگئی۔مرنےوالوں کی شناخت، تیس سالہ لکشمی ، پینتیس سالہ سرینواس اور انکا چھ مہینے کا بیٹا کے حیثیت سے ہوئی۔ لکشمی اور انکے لڑکے کی موقع پر موت ہوگئی۔ جب کے سرینواس نے نظام آباد کے اسپتال میں علاج کےدوران آخری سانس لی۔ دیگر تین افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خاندان کی بزرگ خاتون اس واقعہ میں بچ گئی ۔ وہ حادثہ کےوقت گھر سے باہر تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

First published: May 22, 2020 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading