تلنگانہ میں مسلمانوں کی شادیوں کیلئےآدھارکارڈ لازمی، عدم عمل آواری پرقاضیوں کےخلاف سخت کارروائی کافیصلہ
اس سے دھوکہ دہی کے طریقوں کو روکنے میں بہت مدد مل رہی ہے۔
اس کے علاوہ نکاح نامہ آن لائن دستیاب رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ابھی تک شادی کے تمام معاملات تحریری طور پر ہوتے رہے۔ ریاست بھر میں جہاں بھی شادی ہوتی ہے، نکاح نامہ (marriage certificate) حاصل کرنے کے لیے حیدرآباد کے حج ہاؤس سے رجوع ہونا پڑتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے نوجوان مسلم لڑکیوں کی شادیاں کرنے والے قاضیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب حکومت نے وقف بورڈ کو تمام شادیوں کی تفصیلات آن لائن داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ نوجوان لڑکیوں کی عرب شہریوں سے شادی کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا ہے۔ بچوں کی شادیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے شادیوں کے لیے دولہا اور دلہن کے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور کسی دوسرے شناختی کارڈ کی بنیاد پر شادی کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
قاضیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آدھار کارڈ کی بنیاد پر اس بات کی نشاندہی کریں کہ دولہا اور دلہن بالغ ہیں یا نہیں۔ شادی کے فوراً بعد شادیوں کی تفصیلات وقف بورڈ (Waqf Board) کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں قاضیوں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں قاضیوں کا تقرر محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ کیا جاتا تھا لیکن اب اس میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر درخواست کا جائزہ لے گا اور محکمہ کو اپنی سفارش پیش کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ نکاح نامہ آن لائن دستیاب رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ابھی تک شادی کے تمام معاملات تحریری طور پر ہوتے رہے۔ ریاست بھر میں جہاں بھی شادی ہوتی ہے، نکاح نامہ (marriage certificate) حاصل کرنے کے لیے حیدرآباد کے حج ہاؤس سے رجوع ہونا پڑتا ہے۔
وقف بورڈ کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں مسلم شادیوں کی تمام تفصیلات آن لائن رجسٹر کی جاتی ہیں۔ ماضی کی شادیوں کے علاوہ تمام موجودہ شادیاں وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے دھوکہ دہی کے طریقوں کو روکنے میں بہت مدد مل رہی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔