ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ بس اورلاری تصادم: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، 15 زخمی

پٹنہ۔ بہار کے گیا، اورنگ آباد، کٹیہار، نوادہ اور مونگیر میں پیرکو دیر شام آئی تیز آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے 17 لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 29, 2018 01:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ  بس اورلاری تصادم: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، 15 زخمی
علامتی تصویر

تلنگانہ میں منکونڈرو منڈل کے چام جریلا میں آج ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اورلاری کے آپسی تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ بس وارنگل سے کریم نگر کی جانب جارہی تھی اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موتہوگئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔

زخمیوں کو یہاں سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔وزیر اعلی کے چند شیکھر راؤ نے اس حادثہ پرگہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے ہرممکن مدد دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

First published: May 29, 2018 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading