Telangana Budget 2022: تلنگانہ کےتمام اضلاع میں میڈیکل کالجس کےقیام کااعلان، کب ہوگی عمل آواری؟ جانیے تفصیلات
ہریش راؤ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ یہ اسپتال گچی بوولی، ایل بی نگر، الوال اور ایراگڈا میں قائم کیے جائیں گے۔ ان سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں سے ہر ایک میں 1000 بستر ہوں گے اور غریب لوگوں کو اپنی صحت کی ضروریات کے لیے کارپوریٹ اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تلنگانہ حکومت تمام اضلاع میں میڈیکل کالجس قائم کرے گی۔ پیر کے روز وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ (T Harish Rao) نے تلنگانہ بجٹ برائے 23-2022 پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے میڈیکل کالجس کا قیام 1,000 کروڑ روپیے کی لاگت سے کیا جائے گا۔
ہریش راؤ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ میں ریاست کے لوگوں کے ساتھ اچھی خبریں بانٹ رہا ہوں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekhar Rao) نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سرکاری میڈیکل کالج ہوں گے۔ یہ اگلے دو سال میں قائم ہوں گے۔ اس کلینڈر سال میں ہم آصف آباد، بھوپال پلی، وقارآباد، سرسیلا، جنگاوں، کاماریڈی، کریم نگر اور کھمم میں آٹھ نئے میڈیکل کالج شروع کرنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سال 2023 کے دوران دیگر آٹھ اضلاع یعنی میدک، میدچل، رنگا ریڈی، ملوگو، ورنگل، نارائن پیٹ، گڈوال اور یادادری میں نئے میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ حکومت نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے 1,000 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز کر رہی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حیدرآباد میں کافی سپر اسپیشلٹی اسپتال ہیں۔ ریاستی حکومت نے شہر کے چاروں اطراف میں تلنگانہ انسٹی ٹیوشنز آف میڈیکل سائنسز (TIMS) قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ہریش راؤ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ یہ اسپتال گچی بوولی، ایل بی نگر، الوال اور ایراگڈا میں قائم کیے جائیں گے۔ ان سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں سے ہر ایک میں 1000 بستر ہوں گے اور غریب لوگوں کو اپنی صحت کی ضروریات کے لیے کارپوریٹ اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسی طرح NIMS میں 2,000 بستروں کا اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ NIMS میں بستروں کی کل تعداد بڑھ کر 3,489 ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ نے دودھ پلانے والی ماں میں خون کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے نو اضلاع عادل آباد، کمارم بھیم آصف آباد، بھدراچلم کوٹھا گوڈیم، جے شنکر بھوپال پلی، کاماریڈی، وکاراباد، ملوگو، جوگلمبا گڈوال اور ناگرکرنول میں کے سی آر نیوٹریشن کٹس پہل کا بھی اعلان کیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔