اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پھیروں سے عین قبل دلہا کو دھکا دے کر منڈپ سے بھاگ گئی دلہن ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شادی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے ، باراتی پہنچ چکے تھے ، منڈپ بھی سج گیا تھا اور دیگر رسومات بھی مکمل کرلی گی تھیں ، بس پھیرے لینے باقی تھے کہ اچانک دلہن یہ کہتے ہوئے دلہے کو دھکیل کر چلی گئی کہ اسے شادی میں دلچسپی نہیں ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شادی سے عین قبل دلہن دلہے کو دھکا دے کر منڈپ سے چلی گئی۔یہ حیرت انگیز واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ مقامی نوجوان کی شادی کھمم کی لڑکی سے بزرگوں کی رضامندی سے طے پائی تھی۔شادی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے ، باراتی پہنچ چکے تھے ، منڈپ بھی سج گیا تھا اور دیگر رسومات بھی مکمل کرلی گی تھیں ، بس پھیرے لینے باقی تھے کہ اچانک دلہن یہ کہتے ہوئے دلہے کو دھکیل کر چلی گئی کہ اسے شادی میں دلچسپی نہیں ہے۔
      دلہن کی اس حرکت سے دلہا اور باراتی سب حیرت میں پڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نریش کمار نے دلہا دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ نہیں مانے اور شادی رک گئی۔ دلہن کی اس حرکت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کیا وجہ تھی جو اس نے شادی نہیں کی۔
      First published: