اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ: کے سی آر سرکار کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفرخت کی جانچ سی بی آئی کو سونپی

    تلنگانہ: کے سی آر سرکار کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفرخت کی جانچ سی بی آئی کو سونپی ۔ فائل فوٹو ۔

    تلنگانہ: کے سی آر سرکار کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفرخت کی جانچ سی بی آئی کو سونپی ۔ فائل فوٹو ۔

    تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کو برسراقتدار بھارت راشٹر سمیتی کے چار ممبران اسمبلی کے ذریعہ درج کرائے گئے خریدوفروخت کے معاملہ کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو ٹرانسفر کردی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کو برسراقتدار بھارت راشٹر سمیتی کے چار ممبران اسمبلی کے ذریعہ درج کرائے گئے خریدوفروخت کے معاملہ کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو ٹرانسفر کردی ہے ۔ ریاست میں کے چندرشیکھر راو (کے سی آر) کی قیادت والی سرکار کے لئے اس کو بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے ۔ حکمراں پارٹی کے ممبران اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی کوشش کی جانچ کے لئے اس مہینے کی شروعات میں تلنگانہ سرکار کے ذریعہ تشکیل دی گئی سات اراکین کی ایس آئی ٹی کو بھی ہائی کورٹ نے رد کردیا ہے ۔

      بی جے پی لیڈر اور وکیل رام چندر راو نے ہائی کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملہ کو سی بی آئی کو منتقل کردیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کو بھی خارج کردیا ہے ۔ ہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ حالانکہ ریاستی سرکار کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکتی ہے ۔

      خریدوفروخت کے معاملہ میں چار شکایت کنندگان میں سے ایک بی آر ایس ممبر اسمبلی روہت ریڈی نے الزام لگایا کہ تین افراد نے انہیں 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی اور بدلہ میں ممبر اسمبلی کو بی آر ایس چھوڑنے کیلئے کہا تھا ۔ ساتھ ہی اگلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی بات کہی تھی ۔ تندور کے ایک ممبر اسمبلی ریڈی اور بی آر ایس کے تین دیگر ممبران اسمبلی نے 26 اکتوبر کو معاملہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج کروایا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: ویر بال دیوس پر منعقد پروگرام میں پہنچے پی ایم مودی، سن رہے کیرتنیوں کا کلام


      یہ بھی پڑھئے: ایڈوکیٹ محمود پراچا کے دفتر پر چھاپے ماری کے وارنٹ پر دہلی ہائی کورٹ کی روک



      اس کے بعد تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا اور بعد میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت دیدی ۔ درج کئے گئے کیس کے مطابق ملزمین نے ریڈی سے بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے فی کس 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے بی آر ایس کے کچھ اور ممبران اسمبلی کو لانے کیلئے کہا تھا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے قومی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش سمیت سات کو ملزم بنایا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: