Telangana Budget 2022: تلنگانہ بجٹ اجلاس کے دوران BJP کے 3 ایم ایل ایز معطل، کانگریس نےکیاواک آؤٹ
تصویر: @reddyashokap
Telangana Budget 2022: تلنگانہ کانگریس ایم ایل ایز نے پیر کو ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ اسپیکر ایوان کو یکطرفہ طور پر چلا رہے ہیں اور اس کے ارکان کی بے عزتی کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا اور آئین کی روح کی خلاف ورزی کی گئی۔
تلنگانہ بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوچکا ہے۔ اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے تین ارکین اسمبلی کو بقیہ سیشن کے لیے تلنگانہ اسمبلی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایم ایل اے کے ٹی راجہ سنگھ، ایم راگھونندن راؤ اور ایٹالہ راجندر کو اسمبلی کے اجلاس میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے اپنی سالانہ ریاستی بجٹ تقریر پیش کی۔ ریاستی وزیر برائے حیوانات، ماہی پروری اور سنیماٹوگرافی تلاسانی سرینواس ریڈی نے بجٹ اجلاس کے اختتام تک تینوں ارکان کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔
کانگریس قائدین نے واک آؤٹ کیا:
تلنگانہ کانگریس ایم ایل ایز نے پیر کو ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ اسپیکر ایوان کو یکطرفہ طور پر چلا رہے ہیں اور اس کے ارکان کی بے عزتی کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا اور آئین کی روح کی خلاف ورزی کی گئی۔
واضح رہے کہ اعلی شرح نمو، زیادہ فی کس آمدنی، تلنگانہ کے اپنے ٹیکس محصولات میں معقول اضافہ اور دیگر بڑی ریاستوں کے مقابلے میں قرض کے سب سے کم بوجھ کے ساتھ تلنگانہ حکومت 7 مارچ کو 23-2022 کو دوبارہ ’جمبو بجٹ‘ (Jumbo budget) پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ پچھلے سال بجٹ کا حجم 2.31 لاکھ کروڑ روپے تھا جو 2014 میں ریاست کی تشکیل کے بعد سے سب سے زیادہ تھا اور اس بار یہ 2.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔
تلنگانہ میں فی کس آمدنی مارچ 2020 سے جون 2021 تک عالمی وبا کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور اقتصادی سرگرمیوں پر دیگر پابندیوں کی وجہ سے متاثر رہی ہے۔ جب کہ ریاست میں جولائی 2021 سے معاشی سرگرمیوں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔ تجارتی ٹیکس، ایکسائز، اسٹیمپ، رجسٹریشن، جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی کے ذریعے محصولات کی وصولی میں جولائی سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تلنگانہ حکومت گزشتہ سات سال سے اس پر عمل پیرا ہے۔ یہ سابق گورنر ای ایس ایل نرسمہن تھے جنہوں نے پہلے پانچ سال کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر ہر سال ریاستی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد کے دو سال میں تاملیسائی نے اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔