ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کو دی مبارکباد، کہی یہ بات

وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے اس مبارک موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے روبہ عمل لائی جارہی متعدد اسکیموں اور پروگراموں کا بھی تذکرہ کیا۔

  • Share this:
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کو دی مبارکباد، کہی یہ بات
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کو دی مبارکباد، کہی یہ بات

حیدر آباد : تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی نے اس بات کی تمنا ظاہر کی کہ اس ماہ میں کی جانے والی عبادات اور روزے ریاست میں ہم آہنگی اور خوشیوں میں اضافہ کا باعث بنے۔ وزیراعلیٰ نے اس ماہ کی مناسبت سے ریاست کی گنگا-جمنی تہذیب اور لوگوں میں بھائی چارے کے جذبہ کو مزید تقویت ملنے سے متعلق دعائیہ کلمات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ ریاستی حکومت سرکاری سطح پر رمضان تہوار کو مناتی آرہی ہے اور یہ کہ حکومت تمام مذاہب کا احترام کرنے اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کے لئے انتھک محنت کررہی ہے۔


وزیراعلی نے اس مبارک موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے روبہ عمل لائی جارہی متعدد اسکیموں اور پروگراموں کا بھی تذکرہ کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ شادی مبارک جیسی اسکیموں سے نوجوان مسلم خواتین کی زندگی میں ایک معیاری تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ اسی طرح مسلم طلبہ کے لئے تعلیمی میدان میں نافذ کی گئی اسکیمیں کامیاب ثابت ہورہی ہیں۔


وزیراعلیٰ نے اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کے حوصلہ افزا نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے متعدد دیگر ایسی اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق بھی جن کا مقصد ریاست کے مسلمانوں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی کا حصول ہے، اطمینان کا اظہار کیا ۔


وزیراعلی نے کورونا وبا کے پس منظر میں ریاست کے مسلمانوں سے کووڈ رہنمایانہ خطوط پر عمل پیرا رہتے ہوئے عبادات کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 13, 2021 05:07 PM IST