ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کا دہلی دورہ ، بدھ کونئی دہلی میں پارٹی آفس کا رکھیں گے سنگ بنیاد

تلنگانہ (telangana) کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrasekhar Rao) بدھ کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد جنوبی دہلی کے علاقہ وسنت وہار میں ریاست کی حکمران جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 09, 2020 03:30 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کا دہلی دورہ ، بدھ کونئی دہلی میں پارٹی آفس کا رکھیں گے سنگ بنیاد
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کا دہلی دورہ

تلنگانہ (telangana) کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrasekhar Rao) بدھ کو نئی دہلی کا دورہ  (visit Delhi) کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد جنوبی دہلی کے علاقہ وسنت وہار میں ریاست کی حکمران جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنا ہے۔ ٹی آرایس پارٹی آفس کے دفتر کے لئے مرکزی حکومت نے 1100 مربع گز زمین الاٹ کی ہے۔ تلنگانہ (telangana) راشٹرا سمیتی جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی پہلی ایسی علاقائی سیاسی پارٹی ہوگی جس کا ملک کے صدر مقام نئی دہلی میں دفترہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ عام انتخابات سے پہلے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے علاقائی پارٹیوں کے ایک اتحاد فیڈرل فرنٹ کے قیام کیلئے کوشش کی تھی۔


نئی دہلی میں ٹی آر ایس آفس کے سنگ بنیاد کو آنے والے دنوں میں اس طرح کے اتحاد کے قیام کی دوبارہ کوشش سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔سمجھا جا رہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد کا مرحلہ علاقائی پارٹیوں کے اتحاد سے متعلق اقدامات کے لئے موزوں ہے۔ اگر بہار الیکشن میں این ڈی اے کامیاب نہیں ہوتی ہے تو ایسے میں بی جے پی اتحاد کا حصہ نہ ہونے والی جماعتیں متحد ہو سکتی ہیں۔


بہار اسمبلی الیکشن کے ایگزٹ پول کے رجحانات سے یہ لگتا ہے کہ کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrasekhar Rao) کیلئے وہ مناسب وقت آ چکا ہے کہ وہ قومی سطح پر اپنی آمد کا احساس دلائیں اور اپنے ہم خیال جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم کے انعقاد کے ذریعہ قومی سیاست میں ایک اہم رول ادا کریں۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 09, 2020 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading