ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ: کے سی آرآج بڑی عوامی ریلی کے دوران اسمبلی تحلیل کرنے کا کرسکتے ہیں اعلان

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2019 عام انتخابات کے ساتھ ہونا ہے، لیکن میڈیا میں قبل ازوقت اسمبلی تحلیل کئے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔

  • Share this:
تلنگانہ: کے سی آرآج بڑی عوامی ریلی کے دوران اسمبلی تحلیل کرنے کا کرسکتے ہیں اعلان
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو: فائل فوٹو

تلنگانہ میں متعینہ وقت سے قبل اسمبلی انتخابات کرانے کی قیاس آرائیوں کےدرمیان برسراقتدار تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس)  آج راجدھانی حیدرآباد میں بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔


امید ہے کہ اس عوامی ریلی میں 25 لاکھ  لوگ شرکت  کریں گے۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن آئندہ سال 2019 عام انتخابات کے ساتھ ہونے ہیں۔ حالانکہ وقت سے قبل الیکشن کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے اور ایسے میں سبھی کی نظریں وزیراعلیٰ اور ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راو پر مرکوز ہوگئی ہیں کہ اس تقریب میں وہ کیا اعلان کریں گے۔


ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کابینہ کی ایک میٹنگ اتوار کو دوپہر بعد بلائی گئی ہے، اس میں کچھ اہم اعلان بھی کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے سبھی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور امید ہے کہ اس عوامی ریلی میں 25 لاکھ لوگ حصہ لیں گے۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن آئندہ سال عام الیکشن کے ساتھ ہونے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی آرایس نے کے سی آر کی ریلی کے لئے دو ہزار کروڑ ایکڑ زمین کی تلاش کی ہے۔ رنگا ریڈی ضلع میں ہونے والی اتوار کی ریلی سے قبل ایک بجے کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہی کے سی آر اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

وہیں کانگریس نے قیاس آرائیوں پر تبصرہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’’کانگریس کی اٹھتی لہر‘‘ کے سبب کے سی آر اپنی پارٹی کو بچانے کی ’’آخری کوشش‘‘کررہے ہیں۔ کانگریس کے تلنگانہ صدر این اتم ریڈی نے الزام لگایا کہ برسراقتدار ٹی آر ایس ایک بھی بڑے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے حالیہ سفر کے دوران زبردست عوامی رد عمل نے ٹی آرایس لیڈروں کو حیران کردیا۔ کانگریس پارٹی نے پوری ریاست میں تنظیمی طور پر مضبوطی حاصل کی ہے۔ راو نے آئندہ اسمبلی الیکشن سے قبل ہی شرمناک شکست محسوس کررہی ہے۔

 
First published: Sep 02, 2018 09:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading