ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شہید کرنل سنتوش کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ روپے دے گی تلنگانہ حکومت ، کئے یہ بڑے اعلانات

تلنگانہ کے وزیر اعلی نے شہید جوان کرنل سنتوش کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں لداخ میں شہید ہونے والے 19 دیگر جوانوں کے کنبہ کو بھی تلنگانہ حکومت 10 ، 10 لاکھ روپے دے گی ۔

  • Share this:
شہید کرنل سنتوش کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ روپے دے گی تلنگانہ حکومت ، کئے یہ بڑے اعلانات
وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ۔ فائل فوٹو

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ کے گلوان وادی میں پرتشدد جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ ان شہید جوانوں میں کرنل سنتوش بابو بھی شامل ہیں ، جنہیں پورا ہندوستان سلام کررہا ہے ۔ اس درمیان تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے کرنل سنتوش بابو کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے ۔


تلنگانہ کے وزیر اعلی نے شہید جوان کرنل سنتوش کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں لداخ میں شہید ہونے والے 19 دیگر جوانوں کے کنبہ کو بھی تلنگانہ حکومت 10 ، 10 لاکھ روپے دے گی ۔


تلنگانہ کی کے سی آر حکومت نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کرنل سنتوش بابو کے کنبہ کو پانچ کروڑ روپے کی امدادی رقم ، ایک ریزیڈینشیل پلاٹ اور ان کی اہلیہ کو نوکری دے گی ۔ اتنا ہی نہیں دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 19 جوانوں کے کنبہ کو بھی تلنگانہ حکومت فی کس دس لاکھ روپے دے گی ۔


قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لداخ کے گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوگئی تھی ، جس میں ہندوستان کے 20 بہادر جوان شہید ہوگئے تھے ۔
First published: Jun 20, 2020 12:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading