உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Singareni Collories: سنگرینی میں کول بلاکس کی نیلامی کو روکیئے! تلنگانہ وزیر اعلی کی پی ایم مودی سے اپیل

    تصویر ٹوئٹر: @TelanganaCMO

    تصویر ٹوئٹر: @TelanganaCMO

    تلنگانہ میں سنگارینی کے چار کول بلاکس کی نیلامی کے حکومتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے تمام مزدور یونینوں نے آج یعنی 9 دسمبر سے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ اسی پس منظر میں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ان سے چار کول بلاکس کی نیلامی کو روکنے کی درخواست کی۔

    • Share this:
      تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekhar Rao) نے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) پر زور دیا ہے کہ وہ سنگارینی کالریز (Singareni Collories) میں چار کول بلاکس کی نیلامی روک دیں۔ یہ مرکزی وزارت کوئلہ کی تجویز بھی ہے۔

      تلنگانہ میں سنگارینی کے چار کول بلاکس کی نیلامی کے حکومتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے تمام مزدور یونینوں نے آج یعنی 9 دسمبر سے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ اسی پس منظر میں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ان سے چار کول بلاکس کی نیلامی کو روکنے کی درخواست کی۔

      اپنے خط میں سی ایم کے سی آر نے کہا کہ سنگارینی کولیریز کمپنی (Singareni Collieries Company) ہر سال 65 ملین ٹن کوئلہ پیدا کر رہی ہے۔ یہ تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو میں تھرمل پاور پلانٹس کی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔سی ایم نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد ریاست میں 2014 میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 5,661 میگاواٹ تھی اور مارچ 2021 تک یہ بڑھ کر 13,688 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور تھرمل پاور کی پیداوار کے لیے کوئلے کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ سنگارینی ضروریات کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے کان کنی کے کئی لائسنس جاری کیے تھے، جس سے مرکز واقف ہے اور مرکزی وزارت کوئلہ (Union Coal Ministry) نے بھی اس کو گرین سگنل دیا ہے۔

      چیف منسٹر نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ مرکزی وزارت کوئلہ کو ہدایت دیں کہ وہ وزارت کے ٹرینچ 13 کے تحت JBROC-3، Sravanpally OC، Koya Gudem OC-3 اور KK-6 UG بلاک کی نیلامی کو روکے، کیونکہ اس سے سنگارینی کے دائرہ اختیار کے تحت ضروریات پر منفی اثر پڑے گا اور ریاست کو کوئلے کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے پی ایم پر زور دیا کہ وہ یہ بلاکس سنگارینی کمپنی کو الاٹ کریں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: