ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : شہید لانس نائیک فیروز خان کے اہل خانہ سے کئے وعدہ کو کے سی آر نے اب تک نہیں کیا پورا ، اب اٹھ رہا یہ بڑا سوال

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فیروز خان 15 اکتوبر 2013 کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی شیل باری کے دوران شہید ہوگئے تھے ۔

  • Share this:
تلنگانہ : شہید لانس نائیک فیروز خان کے اہل خانہ سے کئے وعدہ کو کے سی آر نے اب تک نہیں کیا پورا ، اب اٹھ رہا یہ بڑا سوال
تلنگانہ : شہید لانس نائیک فیروز خان کے اہل خانہ سے کئے وعدہ کو کے سی آر نے اب تک نہیں کیا پورا ، اب اٹھ رہا یہ بڑا سوال

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھرراؤ نے ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید کے ورثا کا کس طرح خیال رکھا جائے ، اس کی ایک عملی مثال پیش کرتے ہوئے حالیہ ہند ۔ چین تصادم میں اپنی جان کی قربانی دینے والے کرنل سنتوش بابو کی بیوہ بیکو ملا سنتوشی کو گروپ ون سروس کا تقرر نامہ ، چار کروڑ روپے ایکس گریشیا ، حیدرآباد کے انتہائی پوش علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک ہاوسنگ پلاٹ کے کاغذات حوالے کئے ۔  اس کے علاوہ کرنل سنتوش کے والدین کو ایک کروڑ روپے بھی پیش کئے ۔لیکن اسی چندر شیکھر راؤ کی حکومت نے سات سال پہلے ملک کیلئے شہید ہونے والے لانس نائیک فیروز خان کے افراد خاندان سے کئے اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا ۔


شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فیروز خان 15 اکتوبر 2013 کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی شیل باری کے دوران شہید ہوگئے تھے ۔ شہید فیروز خان کے خاندان کو اس وقت کی آندھرا پردیش حکومت نے پانچ لاکھ روپے ایکس گراشیا کی رقم دی تھی ۔


شہید فیروز خان کو بعد از مرگ 'گیلنٹری ایوارڈ' عطا کیا تھا اور اس بنا پر اکتوبر 2018 میں ریجنل سینک ویلفیئر افسر کی سفارش پر تلنگانہ حکومت نے 30 لاکھ روپے ایکس گرشيا دینے کے لیے ایک جی او کا اجرا کیا تھا ۔ لیکن اس سلسلہ میں انتظار اور در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی ان کی بیوہ رضیہ بیگم کو ریاستی حکو مت نے ان سے کئے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ۔


اس سلسلہ میں اس سال جنوری میں تلنگانہ کے محکمہ پے اینڈ اکاؤنٹس نے حیدرآباد کلکٹر کی سفارش کو اس بنیاد پر مسترد کیا تھا کہ فیروز خان کے خاندان کو ایکس گریشیا کی رقم کا بجٹ میں اختصاص نہیں ہوا ہے ۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ جنرل ایڈمنسٹریشن اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضابطے کے مطابق اس سے متعلق فائل کو آگے نہیں بڑھایا ۔

ادھر کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے شہید لانس نائیک محمد فیروز خان کے خاندان  کو وعدہ کے مطابق ایکس گریشیا نہ دینے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی  ہے ۔
First published: Jun 23, 2020 08:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading