Telangana: کاماریڈی میں منی ٹرک سے لاری ٹکرا گئی، 9 افراد ہلاک، 20 زخمی! علاقہ میں ہلچل
اطلاعات کے مطابق متوفی جوڑے کے دو دیگر بچے شدید زخمی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ضلع ہنم کونڈہ کے شیام پیٹ منڈل کے مضافاتی علاقے منداری پیٹا میں چار خواتین کھیت مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے تھے جب ایک ٹرک نے آٹو ٹرالی کو ٹکر مار دی تھی جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔
تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی (Kamareddy district in Telangana) میں اتوار کی شام کو ایک سڑک حادثے میں چھ خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ سڑک حادثہ ضلع کے یلاریڈی منڈل میں شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے سڑک کی غلط سائیڈ لی اور مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کاماریڈی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بی سرینواس ریڈی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ تین دیگر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دو ہفتے قبل ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی تھی اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے تھے، جب ایک تیز رفتار کار نے جنوبی ریاست کے سوریا پیٹ کے قصبہ کوڈاد کے مضافات میں گڈی بنڈا بائی پاس فلائی اوور پر ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک جوڑا اور ان کا ایک بچہ فلائی اوور سے اڑ کر زمین پر گر گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق متوفی جوڑے کے دو دیگر بچے شدید زخمی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ضلع ہنم کونڈہ کے شیام پیٹ منڈل کے مضافاتی علاقے منداری پیٹا میں چار خواتین کھیت مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے تھے جب ایک ٹرک نے آٹو ٹرالی کو ٹکر مار دی تھی جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔