ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ انکاونٹر : سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا کرے گا دورہ

انکاونٹر کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس بوبڈے کی زیرقیادت عدالت عظمی کی بنچ نے اس معاملہ کی جانچ کے لئے کمیشن قائم کیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 15, 2019 12:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ انکاونٹر : سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا کرے گا دورہ
سپریم کورٹ: فائل فوٹو

حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرے گا ۔ اس انکاونٹر کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس بوبڈے کی زیرقیادت عدالت عظمی کی بنچ نے اس معاملہ کی جانچ کے لئے کمیشن قائم کیا تھا۔


سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی این سرپورکر کی قیادت میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کمیشن میں بمبئی ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس ریکھا اور سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر کارتکئے شامل ہیں۔ یہ کمیشن اس انکاونٹر کی حقیقت کا پتہ لگائے گا ۔


آئندہ ہفتہ اپنے دورہ کے آغاز کے موقع پر کمیشن کے ارکان سب سے پہلے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ پہنچیں گے ، جہاں انکاونٹر میں ہلاک چارملزمین کی لاشیں محفوظ ہیں۔ کمیشن کے معائنہ کے بعد امکان ہے کہ یہ لاشیں ان کے ارکان خاندان کے حوالے کردی جائیں گی۔


تلنگانہ ہائی کورٹ کے قریب آکٹوپس کمانڈوز کی تمثیلی ڈرل

ادھر تلنگانہ ہائی کورٹ کے قریب آکٹوپس کمانڈوز نے کل شب تمثیلی ڈرل میں حصہ لیا۔ یہ تمثیلی ڈرل کل شب 10 بجے تا 12 بجے منعقد کی گئی ۔ کے سرینواس ریڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس آپریشنس آکٹوپس اینڈ گرے ہاونڈس کی ہدایت پر اننتیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی قیادت میں آکٹوپس کے 50 کمانڈوز نے اس تمثیلی ڈرل میں حصہ لیا ۔
First published: Dec 15, 2019 12:20 PM IST