ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا کے بڑھتے اثر کے درمیان تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ، 29 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نےدیر رات ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ تلنگانہ پہلی ریاست ہے، جس نے مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔

  • Share this:
کورونا کے بڑھتے اثر کے درمیان تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ، 29 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع
تلنگانہ میں 29 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

حیدرآباد: تلنگانہ میں مکمل پابندی 29 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کی دیر رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ تلنگانہ پہلی ریاست ہے جس نے مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔ فی الحال ملک میں 17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ ہے۔



چندر شیکھر راؤ نے عوام سےاپیل کی ہے کہ وہ شام 6 بجے سے پہلے ضروری اشیا کی خرید و فروخت کریں اور گھر چلے جائیں۔ 7 بجے سے کرفیو نافذ ہو جائےگا اور اس کے بعد اگر وہ گھومتے ہوئے پکڑے گئے تو پولیس کارروائی کرے گی۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کل 1096 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 439 فی الحال فعال ہیں۔ آج یہاں 11 کیسز سامنے آئے تھے۔ کورونا سے 628 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 29 کی موت ہوگئی ہے۔

تلنگانہ پہلی ریاست ہے جس نے مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔
تلنگانہ پہلی ریاست ہے جس نے مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔


15 مئی کو ہوگی جائزہ میٹنگ

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا، ’15 مئی تک ریاست کے کیا حالات رہتے ہیں اور کن چیزوں میں چھوٹ دی جاسکتی ہے، اس کے لئے 15 مئی کو کابینہ کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے کل 46711 کیس سامنے آچکے ہیں، جن میں 32134 ایکٹیو کیس ہیں۔ وہیں 12727 مائگریٹ کئے جاچکے ہیں۔ حالانکہ، اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے 1583 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

آبائی ریاست بھیجے جارہے ہیں مزدور

اس درمیان بڑے پیمانے پر انسانی مہم کے تحت ریاستی حکومت آئندہ ایک ہفتے تک روزہ 40 شرمک خصوصی ٹرین کو چلانے کی سہولت دے کر، تلنگانہ سے مہاجر مزدوروں کو ان کے متعقلہ آبائی ریاست میں بھیجنا شروع کردیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں حیدرآباد کے ساتھ ساتھ وارنگل، کھمم، رام گنڈم، دمارچیرلہ اور دیگر ریلوے اسیشن سے بہار، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کے لئے چلائی جائیں گی۔

 
First published: May 05, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading