ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ کی لڑکی کو دہلی میں بنایا گیا ہوس کا شکار،عاشق کے خلاف مقدمہ درج

اس واقعہ کے بعد لڑکی سکتہ سے دوچار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کی رہنے والی لڑکی کیتھولک چرچ سکندرآباد میں کام کرتی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2020 02:24 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ کی لڑکی کو دہلی میں بنایا گیا ہوس کا شکار،عاشق کے خلاف مقدمہ درج
سنگاپور میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں چار شوہروں نے اپنی بیویوں کے خلاف ہی شرمناک سازش رچی ۔ ان چاروں نے منصوبہ بند طریقہ سے تقریبا 8 سالوں تک ایک دوسرے کی بیویوں کی باری باری سے آبروریزی کی ۔ اتنا ہی نہیں جب ان کی اس سازش کی خبر تین دیگر لوگوں کو ہوئی تو انہوں نے بھی ان کے ساتھ مل کر چاروں خواتین کی آبروریزی کی ۔

تلنگانہ کی لڑکی کی اس کے عاشق نے دہلی میں عصمت دری کی اور پھر اس کو گھر واپس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد لڑکی سکتہ سے دوچار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کی رہنے والی لڑکی کیتھولک چرچ سکندرآباد میں کام کرتی تھی۔اس کی دوستی ورنگل کی لیبر کالونی کے رہنے والے پی سندیپ سے ہوگئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔18دسمبر کو یہ لڑکی اپنے دیگر اسٹاف ارکان کے ساتھ دہلی گئی تھی۔جب سندیپ کو یہ معلوم ہوا کہ وہ قومی دارالحکومت جارہی ہے تو اس نے بھی دہلی کا سفر کیا اور وہاں اس سے ملاقات کی۔سندیپ نے اس سے کہا کہ وہ دہلی کے سیاحتی مقامات اس کو دکھائے گا۔


علامتی تصویر


بعدمیں سندیپ اس کو ہوٹل میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔اس واقعہ کے بعد سے لڑکی سکتہ سے دوچار ہوگئی۔سندیپ نے بعد ازاں اس کو آبائی مقام ورنگل کے ہنمکنڈہ میں واقع اس کے مکان میں چھوڑ دیا۔جب لڑکی کے ارکان خاندان نے اس کو دہلی کے سفر کے بارے میں پوچھا تو اس لڑکی نے عجیب وغریب حرکتیں شروع کردی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کی سہیلیوں کو فون کیا۔ان سہیلیوں نے بتایا کہ سندیپ نے اس کی عصمت دری کی ہے۔اس اطلاع کے ساتھ ہی لڑکی کے ارکان خاندان نے فوری اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

First published: Jan 07, 2020 02:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading