حیدرآبا۔تلنگانہ حکومت جلد ہی ریاست میں دس لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے گی۔جرائم پرقابو پانے کیلئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔گزشتہ چار سال کے دوران حیدرآباد، سائبرآباد،رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں تین لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جس کے نتیجہ میں جرائم کی واراداتوں میں کمی آئی ہے۔جرائم کی وارداتوں میں ملوث مجرمین کو پکڑنے کے لئے ان کیمروں نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ جرائم کی وارداتوں کو حل کرنے میں ملنے والی مدد کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلی افسر دس لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
محکمہ پولیس کے بجٹ کے علاوہ عوام سے رضاکارانہ طورپر عطیات کی وصولی کے ذریعہ ان کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔کالونیوں، اپارٹمنٹس ، شہر کے نواحی علاقوں،دکانات ، تجارتی اداروں اور دیگر مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں جن میں مسلسل نظر رکھنے کے لئے کمشنریٹ میں خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیاگیا ہے۔
پولیس کے محکمہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے لئے بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت ہے۔یہ کیمرے کافی فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔کسی بھی واردات کے وقت مقامی حالات او رسرگرمیوں سے واقفیت ان کیمروں کے ذریعہ حاصل ہوسکتی ہے۔
ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے عوام کے اشتراک کے ذریعہ لگائے جارہے ہیں۔کمیونٹی سی سی ٹی وی کے ذریعہ تمام اضلاع اور پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں لگائے جارہے ہیں۔یہ سی سی ٹی وی کیمرے پولیس کو درپیش شکلات سے نمٹنے میں بھی کافی فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں کیونکہ آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ایک کیمرہ 100پولیس ملازمین کے مساوی ہے۔تلنگانہ میں آنے والے برسوں میں ہر دیہات میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ تلنگانہ کو جرائم سے پاک ریاست میں تبدیل کیاجائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔