உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ میں درج فہرست قبائل کے کوٹہ بڑھا کر 10 فیصد کیا گیا، مسلمانوں کیلئے 12 فیصد ریزرویشن کب ملے گا؟

    کے سی آر فائل فوٹو

    کے سی آر فائل فوٹو

    آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً چھ سال کے دوران ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کئی بار مرکزی حکومت کو متوجہ کیا، لیکن وہ ابھی تک زیر التواء ہے۔ لہٰذا ان حالات میں وقت کے مزید نقصان کے بغیر شیڈولڈ ٹرائب کے تحفظات کے فیصد کو بڑھانا مناسب ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Jammu | Lucknow | Hubli-Dharwad (Hubli)
    • Share this:
      ایک سرکاری آرڈر کے مطابق تلنگانہ حکومت نے جمعہ کے روز ریاست کے تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبوں میں درج فہرست قبائل کے لیے ریزرویشن میں 4 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ کی حکومت نے دسہرہ کے موقع پر ریاست کی 10 فیصد ایس ٹی آبادی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ٹی ریزرویشن میں اضافہ کا مطالبہ تقریباً چھ سال قبل تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں منظور کیے گئے ایک بل میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس بل کو صدر کی منظوری کے لیے مرکزی حکومت کو بھیجا گیا تھا۔

      ریاستی حکومت کے سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے ذریعہ نافذ کردہ قانون سازی کے خطوط پر 16 اپریل 2017 کو تلنگانہ ریاستی مقننہ کے ذریعہ تعلیمی اداروں اور ریاستی حکومت کی خدمات میں درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو 10 فیصد تک بڑھانے کے لئے متفقہ طور پر ایک بل منظور کیا گیا تھا۔ یہ بل 2017 میں صدر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند کو بھیجا گیا تھا۔

      آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً چھ سال کے دوران ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کئی بار مرکزی حکومت کو متوجہ کیا، لیکن وہ ابھی تک زیر التواء ہے۔ لہٰذا ان حالات میں وقت کے مزید نقصان کے بغیر شیڈولڈ ٹرائب کے تحفظات کے فیصد کو بڑھانا مناسب ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      مسلسل چوتھی بار بڑھا ریپو ریٹ، آج  0.50 فیصد کا اضافہ، مہنگا ہوا قرض
      یہ بھی پڑھیں:

      OLA لایا فیسٹول آفر، S1 پر 10 ہزار کی کیش چھوٹ، جانئے کیسے اٹھا سکتے ہیں آفر کا فائدہ

      نئی قومی پارٹی کا اعلان:

      ٹی آر ایس پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو حیدرآباد میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (KCR) ایک نئی قومی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں، جس کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے پارٹی صدر قومی پارٹی کے نام، ساخت اور پہچان پر مصروف کار ہیں۔ یہ کوشش تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔

      اطلاع کے مطابق وجئے دشمی تہوار پر ایک رسمی اعلان کیا جائے گا، جو کسی بھی نئے منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ایک اچھا دن سمجھا جاتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: