تلنگانہ ہائی کورٹ نے پنچایت انتخابات پر فوری طورپر روک لگانے سے انکار کردیا۔ان انتخابات کے ریزرویشن کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس کی بنیاد پر ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس پر سوال اٹھاتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کی ۔ اس موقع پر عدالت نے حکومت اور عرضی گزار کے وکلا کے دلائل کی سماعت کی اور یہ واضح کردیا کہ موجودہ طورپر پنچایت انتخابات پر کسی بھی قسم کی روک نہیں لگائی جائے گی۔عدالت نے مکمل تفصیلات پر مبنی جواب داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی اور اس معاملہ کی سماعت آئندہ چار ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔