اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ : اقلیتوں کو سبسڈی لون کے لئے مختصر رقم کی اجرائی پر کانگریس برہم، دیا احتجاج کا انتباہ

    تلنگانہ : اقلیتوں کو سبسڈی لون کے لئے مختصر رقم کی اجرائی پر کانگریس برہم، دیا احتجاج کا انتباہ

    تلنگانہ : اقلیتوں کو سبسڈی لون کے لئے مختصر رقم کی اجرائی پر کانگریس برہم، دیا احتجاج کا انتباہ

    Telangana News: تلنگانہ کانگریس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عثمان خان نے ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسیڈی ون کی رقم پر طنز کر تے ہوئے اسے اونٹ کے منہ میں رائی کا دانہ قرار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : تلنگانہ کانگریس کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عثمان خان نے ریاستی  حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسیڈی ون کی رقم پر طنز کر تے ہوئے اسے اونٹ کے منہ میں رائی کا دانہ قرار دیا۔ عثمان خان نے تلنگانہ میں اقلیتوں کی آبادی کے لحاظ سے نہایت ہی معمولی رقم فراہم کر نے پر ٹی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کانگریس لیڈر نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے رقم کی اجرائی کو اقلیتوں کے ساتھ ریاستی حکومت کا بھونڈہ مزاق قرار دیا۔ انہوں نے اقلیتوں کے لئے قرضہ جات کی رقم کو ایک ہزار کروڑ روپے منظور کرنے کا  تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا۔

      ہفتہ کے روز تلنگانہ کانگریس کے آرگائزنگ سیکریٹری محمد عثمان خان کی قیادت میں جس میں عیسائی، سکھ، جین، پارسی اور بودھ لیڈران شامل تھے، ایک وفد کی شکل میں تلنگانہ محکمہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن دفتر واقع حج ہاوس نامپلی پہنچا۔ جہاں پر وفد نے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئر مین محمد امتیاز اسحاق سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری یاداشت پیش کیا۔

      اس موقع پر کانگریس لیڈر محمد عثمان خان نے چیئر مین محمد امتیاز اسحاق سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں کو فراہم کئے جانے والی قرضہ جات کی رقم کو 120 کروڑ سے بڑھا کر ایک ہزار روپے منظور کروانے کے ٹھوس اقدامات کریں۔ عثمان خان نے بتایا کہ صرف 12 ہزار اقلیتی خاندانوں کو جس میں مسلمانوں کے ساتھ عیسائی، سکھ، جین، پارسی اور بودھ طبقات شامل ہیں، حکومت کی جانب سے محض 120 کروڑ روپے کی رقم منظور کرنا سراسر حکومت کی یہ اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی اور کھلا مذاق ہے۔ جس پر چیئرمین محمد امتیاز اسحاق نے غور کرتے ہوئے جلد از جلد اس سلسلہ میں اقدامات کا یقین دلایا ۔

      بعد ازاں کانگریس لیڈر محمد عثمان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تشکیل تلنگانہ سے ہی اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کرتے آئی ہے اور کانگریس دور حکومت میں فراہم کئے جانے والے 4 فیصد مسلم تحفظات میں ریاستی حکومت نے اضافہ کا وعدہ کرتے ہوئے مزید اس میں ایک فیصد کم کر دیا ہے، جو یقینا تشویش کی بات ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: چین میں 25 کروڑ ہے کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد، لیک دستاویزات سے چونکانے والا انکشاف


      یہ بھی پڑھئے: ’ضرورت پڑنےپرفوری آکسیجن کوکیاجائےفراہم، کووڈ۔19 کےخلاف بروقت چوکسی ضروری‘



       

      محمد عثمان خان نے سبسیڈی رقم میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ اس سے قبل وفد نے قرضہ جات کی درخواست قبول کئے جانے والے مرکز کا دورہ کیا اور درخواست گزاروں کے ساتھ عہدیداروں کے برتاؤ اور خستہ انتظامات پر برہمی کا اظہا کیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: