تلنگانہ: اقلیتوں کیلئے سبسڈی لون کے بجٹ میں اضافہ کو لے کر کانگریس وفد کی وزیر اقلیتی بہبود سے ملاقات
تلنگانہ: اقلیتوں کیلئے سبسڈی لون کے بجٹ میں اضافہ کو لے کر کانگریس وفد کی وزیر اقلیتی بہبود سے ملاقات
Telangana News: کانگریس نے اقلیتوں کو فراہم کئے جانے والی قرضہ جات کی رقم کو 120 کروڑ سے بڑھا کر ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا ریاستی حکومت مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے آرگنائزنگ سکریٹری عثمان محمد خان کی قیادت میں کانگریس قائدین کا ایک وفد تلنگانہ محکمہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن دفتر، واقع حج ہاوس نامپلی پہنچا، جہاں پر وفد نے وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری یاداشت کیا۔ اس دوران عثمان محمد خان نے ریاستی وزیر کے ایشور سے تفصیلی گفگتو کی اور تلنگانہ میں اقلیتوں کی آبادی کے لحاظ سے اقلیتوں کو قرضہ جات کی اسکیم کے لئے ایک ہزار کروڑ وپے رقم منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ نوجوان فعال کانگریس لیڈر نے آن لائن لون کی درخواست میں پیش آنے والی پیچیدگیوں سے بھی وزیر کو واقف کرایا۔ جس پر کے ایشور نے جلد اقدامات کا یقین دلایا ۔
بعد ازاں کانگریس لیڈر عثمان محمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کرتے آرہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے اقلیتوں کو فراہم کئے جانے والی قرضہ جات کی رقم کو 120 کروڑ سے بڑھا کر ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا ریاستی حکومت مطالبہ کیا۔ انہوں نے آن لائن درخواستوں کے لئے راشن کارڈ کو لازمی قرار دئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے حقیقی مستحقین کے پاس راشن کارڈ موجود نہیں ہیں اور حکومت کو چاہے کہ وہ راشن کارڈ کو لازمیت سے برخواست کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی تلنگانہ کانگریس کے آرگنائزنگ سکریٹری عثمان محمد خان کی قیادت میں کانگریس قائدین کا ایک وفد تلنگانہ محکمہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن دفتر، واقع حج ہاوس نامپلی پہنچ کر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری یاداشت کیا کر چکا ہے۔
جس پر حکومت نےاقلیتوں کو فراہم کئے جانے والی قرضہ جات کی رقم کو 50 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر 120کروڑ روپے کر دئے تھے۔ تاہم اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عثمان محمد خان نے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا ریاستی حکومت مطالبہ کیا
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔