உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad : کیا Charminar اور Golconda قلعہ کو جوڑنے والی کوئی خفیہ سرنگ ہے؟

    Hyderabad : کیا Charminar اور Golconda قلعہ کو جوڑنے والی کوئی خفیہ سرنگ ہے؟ ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    Hyderabad : کیا Charminar اور Golconda قلعہ کو جوڑنے والی کوئی خفیہ سرنگ ہے؟ ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    Charminar News : اے ایس آئی کے اعلیٰ حکام سمیت کئی ایجنسیوں کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے اور برآمد ہونے والے سلیب کا معائنہ کیا ۔ تاہم بعد میں حکام نے کسی اضافی سیڑھی کے نیٹ ورک یا پوشیدہ گزرگاہ کے وجود سے انکار کیا۔

    • Share this:
      حیدرآباد : حیدرآباد میں واقع تاریخی چارمینار کے پاس منگل کو اس وقت مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی ہے جب یہ افواہ اڑی کہ یادگار کے قریب کھدائی کے کام کے دوران ایک خفیہ سرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں نے تعمیراتی جگہ کو گھیرنا شروع کر دیا اور وہ یہ سمجھنے لگے کہ یہ ایک پیچیدہ سیڑھی کے نیٹ ورک کا حصہ ہے یا چارمینار سے گولکنڈہ قلعہ تک چھپی ہوئی سرنگ ہے ۔

      حکام کے مطابق آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی طرف سے بجلی کی قلت کے دوران چارمینار کی لائٹنگ کیلئے جنریٹر لگانے کے کام کے دوران کئی سلیب ملے تھے ۔ خیال رہے کہ کچھ مقامی سیاست دانوں نے ایک محفوظ یادگار کے اتنے قریب تعمیراتی کام کئے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا اور احتجاج بھی کیا تھا ۔




      ادھر اے ایس آئی کے اعلیٰ حکام سمیت کئی ایجنسیوں کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے اور برآمد ہونے والے سلیب کا معائنہ کیا ۔ تاہم بعد میں حکام نے کسی اضافی سیڑھی کے نیٹ ورک یا پوشیدہ گزرگاہ کے وجود سے انکار کیا۔  ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ ایک سلیب تھا ، جو کچھ سال پہلے بچھایا گیا تھا اور آج کے کام کے دوران سامنے آیا ۔

      افسر نے مزید کہا کہ ہم نے کام کو فی الحال روک دیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: