உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیدرآباد : بزم رحمت عالم کے جشن میلاد النبی کی تیاریاں جاری، استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس

    حیدرآباد : بزم رحمت عالم کے جشن میلاد النبی کی تیاریاں جاری، استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس

    حیدرآباد : بزم رحمت عالم کے جشن میلاد النبی کی تیاریاں جاری، استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس

    کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلاد النبی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلاد النبی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے۔ صدرنشین کل ہند بزم رحمت عالم ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بتایا کہ جشن میلاد النبی کے ضمن میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور تمام انتظامات سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔ آج بزم کے دفتر واقع اوکاس کامپلکس مانصاحب ٹینک پر استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور و خو ص کیا گیا اور جاریہ سال رحمت عالم انٹرنیشنل پیس ایوارڈ حیدرآباد کے مشہور و معروف صحافی ملے پلی لکشمیا فاونڈر ایچ ایم ٹی وی کو  دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 5 جی خدمات کا آغاز، جیو ۔ گلاس پہن کر وزیر اعظم مودی نے لیا ورچوئل ریئلٹی کا جائزہ


      ملے پلی لکشمیا وہ کافی شہرت رکھتے ہیں وہ محتاج تعارف نہیں ہے۔ ملے پلی لکشمیا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات پر مختلف موقر اخبارات میں مضامین تحریر کئے ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے امین ہے۔ صدر بزم ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر گزشتہ چھ برسوں سے انٹر نیشنل پیس ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال پروفیسر کانچا ایلیا' کیپٹن پانڈورنگا رائو' راجیو شرما' فادرسامیول پیٹر' مشہور و معروف رائٹر رام پنیانی اور انیل کمار چوہان کو ایوارڈس دیئے گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین


      جاریہ سال ہندو ۔ مسلم اتحاد کے علمبردار ملے پلی لکشمیا کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ بزم کی جانب سے 12ربیع الاول کوفقید المثال پیمانہ پر جشن میلاد النبی و ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی ملے پلی لکشمیا کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ مقام اور علمائے کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

      ایم اے مجیب نے بتایا کہ جشن میلاد النبی سے بیرون ریاستوں کے مشہور و معروف علمائے کرام کے علاوہ مقامی مقررین بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عامۃ المسلمین بزم کے جلسہ میلاد النبی کو کامیاب بنائیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: