Hyderabad: انفلوئنسر سید عبدہ کشف کو دوبارہ حراست میں لیا گیا، جانئے کیا ہے معاملہ
Hyderabad: انفلوئنسر سید عبدہ کشف کو دوبارہ حراست میں لیا گیا، جانئے کیا ہے معاملہ ۔ تصویر کریڈٹ: کشف کے فیس بک پیج سے لی گئی ہے۔
حیدرآباد پولیس نے منگل کو سید عبدہ کشف کو پریوینٹو ڈیٹنیشن (پی ڈی) ایکٹ کے تحت مبینہ طور پر دو کمیونٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔
حیدرآباد : حیدرآباد پولیس نے منگل کو سید عبدہ کشف کو پریوینٹو ڈیٹنیشن (پی ڈی) ایکٹ کے تحت مبینہ طور پر دو کمیونٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر کی ہدایت پر کشف کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ کشف کے خلاف یہ کارروائی پولیس کے ذریعہ پی ڈی ایکٹ کے تحت راجا سنگھ کو حراست میں لینے اور انہیں اسی الزام میں جیل بھیجنے کے چار دن کے بعد ہوئی ہے ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی کشف کو گرفتار کیا گیا تھا ، مگر انہیں ضمانت مل گئی تھی ۔ تاہم ایک مرتبہ پھر انہیں پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کشف نے بی جے پی کے معطل لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کے خلاف 'سر تن سے جدا' نعرے کی حمایت کی تھی ۔ ٹی راجا سنگھ نے پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے خلاف احتجاج ہوئے تھے ۔ ایسے ہی ایک احتجاج کے دوران 'سر تن سے جدا' کے نعرے لگائے گئے تھے اور اس میں کشف بھی موجود تھے ۔
خیال رہے کہ قابل اعتراض تبصرہ پر تنازع بڑھنے کے بعد ٹی راجا سنگھ کو بی جے پی نے پارٹی سے معطل کردیا تھا ۔ ان کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، لیکن بعد میں ان کو ضمانت مل گئی تھی ۔ اس ضمانت کی کافی مخالفت ہوئی تھی ، جس کے بعد گزشتہ جمعرات کو پولیس نے راجا کو دوبارہ گرفتار کرلیا ۔ تاہم اس گرفتاری کا پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، بلکہ یہ گرفتاری کسی پرانے معاملہ میں ہوئی ہے۔
بتادیں کہ کشف نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں 'سر تن سے جدا' نعرے لگ رہے تھے ۔ کشف یہاں لوگوں سے ٹی راجا کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی کہہ رہے تھے ۔ یہ احتجاج حیدرآباد میں ساوتھ زون کے ڈی سی پی آفس کے باہر ہورہا تھا ۔ اس طرح کے احتجاج کے بعد ہی اگلے دن ٹی راجا کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ٹی راجا کی گرفتاری کے بعد کشف کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔