ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : سابق ممبر پارلیمنٹ کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس ہوئے

کویتا نے ان کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”ہم ایک ملین ہوگئے ہیں ۔ غیرمشروط تعاون پر آپ تمام کا شکریہ“۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 20, 2020 09:07 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ : سابق ممبر پارلیمنٹ کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس ہوئے
تلنگانہ : سابق ممبر پارلیمنٹ کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس ہوئے ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کی سابق رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ جاگرتی تنظیم کی صدر کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس ہوگئے ہیں ۔ کویتا جنوبی ہند کی پہلی خاتون سیاست دان کے طور پر ابھری ہیں ، جن کے ایک ملین فالوورس ٹوئیٹر پر ہوگئے ہیں ۔ تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے افراد بھی ان کے فالوورس ہیں۔


کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں ، نے 2010 میں ٹویٹر اکاونٹ بنایا تھا ۔ مائیکرو بلاگنگ کی اس اہم سائٹ پر مدد کے خواہشمندوں کے ٹوئیٹس پر وہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی مدد کو یقینی بناتی ہیں۔






کویتا نے ان کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”ہم ایک ملین ہوگئے ہیں ۔ غیرمشروط تعاون پر آپ تمام کا شکریہ“۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 20, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading