ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : وزیر اعلی نے شہید کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو دی پانچ کروڑ روپے کی امدادی رقم

وزیراعلی نے شہید کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو بنجارہ ہلز- حیدرآباد میں مکان کی تعمیر کیلیے 711 گز رہائشی پلاٹ کے دستاویزات دئے ۔

  • Share this:
تلنگانہ : وزیر اعلی نے شہید کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو دی پانچ کروڑ روپے کی امدادی رقم
وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ۔ فائل فوٹو

حال ہی میں پیش آئے ہند - چین سرحدی تصادم میں شہید فوجی کرنل بی سنتوش بابو کے اہل خانہ سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے شخصی طور پرملاقات کرنے کیلئے سوریہ پیٹ کا دورہ کیا ۔ وزراء جگدیش ریڈی، ویمولا پرشانت ریڈی اور چیف سکریٹری سومیش کمار کے ہمراہ پیر کی سہ پہر وزیراعلی نے گھر پہنچ کر سب سے پہلے شہید سنتوش بابو کی تصویر پر گلہائےعقیدت پیش کیا ۔ بعدازاں وزیراعلی نے شہید کرنل کی اہلیہ سنتوشی اوروالدین منجولا اور اوپیندرو نیز بہن شروتی کودلاسہ دیا ۔ وزیراعلی نے شہید کرنل کے بچوں ابھگنیا اورانیرود تیجا سے بھی بات کی ۔


اس موقع پروزیراعلی نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید سنتوش بابو کے جذبہ کو سراہا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ سنتوش کی موت نے انہیں بہت مغموم کیا ہے ۔ وزیراعلی نے یقین دلایا کہ حکومت تلنگانہ ہروقت شہید سنتوش بابو کے کنبہ کی حمایت کیلیے موجود رہے گی ۔ وزیراعلی نے اس موقع پرشہید کرنل کے اہل خانہ کو کسی بھی چیز کی ضرورت درپیش آنے پر ان سے رابطہ کرنے کیلئے بھی کہا۔


اس موقع پروزیراعلی نے از خود شہید سنتوش بابو کی اہلیہ سنتوشی کو گروپ - I کی ملازمت سے متعلق تقرر نامہ حوالے کیا ۔ علاوہ ازیں وزیراعلی نے بنجارہ ہلز- حیدرآباد میں مکان کی تعمیرکیلیے اُنہیں 711 گز رہائشی پلاٹ کے دستاویزات بھی دئے ۔  وزیراعلیٰ نے سنتوش بابو کے والدین کو 1 کروڑ روپے اور ان کی اہلیہ کو  4 کروڑ روپے پر مشتمل امدادی رقم کے چیک بھی حوالے کئے ۔

First published: Jun 22, 2020 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading