ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : کویتا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے بند کی مکمل حمایت کا کیا اعلان

ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ان بلز کی مخالفت کی ۔ ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ اقل ترین امدادی قیمت کی ان بلز میں یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے ۔ اگر منڈی کے ڈھانچہ کو ختم کردیا گیا ، تو ملک میں کسانوں کیلئے کوئی متبادل ڈھانچہ نہیں رہے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 06, 2020 05:23 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ : کویتا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے بند کی مکمل حمایت کا کیا اعلان
تلنگانہ : کویتا نے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے بند کی مکمل حمایت کا کیا اعلان

زرعی قوانین کو واپس لینے کے سلسلہ میں ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کو مختلف جماعتوں کی حمایت مل رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے بھی اس احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا ۔ برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے اس مسئلہ پر اپنی پارٹی کے موقف کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ان بلز کی مخالفت کی ۔ ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ اقل ترین امدادی قیمت کی ان بلز میں یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے ۔ اگر منڈی کے ڈھانچہ کو ختم کردیا گیا ، تو ملک میں کسانوں کیلئے کوئی متبادل ڈھانچہ نہیں رہے گا۔ اسی لئے کسان غیر محفوظ ہیں ۔ ٹی آرایس کسانوں کے بند کی اپیل کی حمایت کرے گی۔


قبل ازیں آج صبح تلنگانہ کے وزیراعلی وحکمران جماعت ٹی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے منگل کو کئے جانے والے بند کی مکمل حمایت کی ۔ انہوں نے ٹی آرایس کیڈر پر زوردیا کہ وہ بند میں راست طورپر حصہ لیں ۔ انہوں نے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے اس بند کو مکمل طورپر کامیاب بنائیں ۔


اپنے بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ کسان مرکز کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف لڑائی لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ پارلیمنٹ میں ٹی آر ایس نے زرعی قوانین کی مخالفت کی تھی ، کیونکہ یہ قوانین کسانوں کے لئے نقصان دہ ہیں ۔


انہوں نے دعوی کیا کہ ان زرعی قوانین کو واپس لینے تک اس لڑائی کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اس بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے کام کرے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بند کو کامیاب بنائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 06, 2020 05:23 PM IST