اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ : باپ نے کلہاڑی سے ذہنی معذور بیٹی کا کیا قتل ۔ وجہ جان کرہوجائیں حیران

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    اتوار کی شب یرننا نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      تلنگانہ میں ایک دل دہلادینے والی واردات میں ایک باپ نے اپنی ذہنی طورپر معذور لڑکی کا کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔یہ واردات ضلع ناگرکرنول میں اتوار کی شب پیش آئی۔ موضع کلواکولہ کے رہنے والے یرننا کی بیٹی 26سالہ شیاملہ کی شادی ایک سال پہلے دوسرے گاؤں کے شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔چونکہ وہ ذہنی معذور ہے، اسی لئے اس کے شوہر نے اس کو چھوڑ دیا۔

      یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔اتوار کی شب یرننا نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔دیہاتیوں کو اس واردات کی اطلاع پیر کی صبح ہوئی جنہوں نے پولیس کو اس بات کی شکایت کی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر جانچ شروع کردی۔
      First published: