ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : کورونا مریض کی لاش لینے سے اہل خانہ نے کیا انکار ، مسلم نوجوان نے ادا کی آخری رسومات

Telangana Coronavirus Update: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے کٹٹے پلی گاو میں کورونا سے مرنے والے ایک شخص کی لاش بھی لینے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد ایک مسلم نوجوان نے اس شخص کی آخری رسومات ادا کی ۔

  • Share this:
تلنگانہ : کورونا مریض کی لاش لینے سے اہل خانہ نے کیا انکار ، مسلم نوجوان نے ادا کی آخری رسومات
تلنگانہ : کورونا مریض کی لاش لینے سے اہل خانہ نے کیا انکار ، مسلم نوجوان نے ادا کی آخری رسومات ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔

حیدآباد : اس سے افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ کورونا سے متاثر ہوجانے کے ڈر سے لوگ ایک دوسرے کے پاس بھی نہیں آرہے ہیں اور ایک دوسرے کو چھونا بھی نہیں چاہتے ہیں ۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے کٹٹے پلی گاو میں کورونا سے مرنے والے ایک شخص کی لاش بھی لینے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد ایک مسلم نوجوان نے اس شخص کی آخری رسومات ادا کی ۔


گزشتہ 17 اپریل کو کورونا جانچ میں پازیٹیو آنے کے بعد موگللیا کو ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، مگر اتوار کو کورونا کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ چونکہ وہ کورونا سے متاثر تھا ، اس کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد آخری رسوم کیلئے اس کی لاش لینے کیلئے تیار نہیں ہوا ۔ اس بات کی خبر ہونے پر اسی گاوں کا ایک مسلم نوجوان سامنے آیا اور اس نے ہندو رسم و رواج کے مطابق آخری رسوم ادا کی ۔


مسلم نوجوان فصیح اور علی کو اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا اور اس کے بعد یہ دونوں لاش لینے کیلئے اسپتال پہنچ گئے ۔ ان دونوں نوجوانوں نے اس شخص کی ارتھی اٹھائی اور اس کو اپنے کندھے پر اٹھا کر آخری رسومات کیلئے شمشان گھاٹ لے گئے ۔ ایک دیگر مسلم نوجوان نے اس آخری رسوم کا ویڈیو بنایا اور اس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا ، جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا ۔ سینکڑوں لوگوں نے ان مسلم نوجوانوں کی تعریف کی ، جس میں اس گاوں کے بھی کچھ لوگ شامل تھے ۔


ریاست میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ پیر کو ایک ہی دن میں چار ہزار سے زائد نئے معاملات سامنے آئے جوکہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہے ۔ ریاست میں چودہ افراد کی کورونا وائرس سے مرنے کی بھی خبر ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 11:45 PM IST