உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ سڑک حادثہ: لاری ۔ کار تصادم میں چار افراد کی موت

    علامتی تصویر

    تلنگانہ میں پڈاپلی ضلع کے سلطان آباد علاقہ کےکٹنا پلی میں جمعہ کی صبح کو ایک لاری کے ساتھ ٹکر میں کار پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پیڈاپلی۔  تلنگانہ میں پڈاپلی ضلع کے سلطان آباد علاقہ کےکٹنا پلی میں جمعہ کی صبح کو ایک لاری کے ساتھ ٹکر میں کار پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کار مندنی سے حیدر آباد جارہی تھی۔ کار کی ایک کھڑی لاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ مرنے والوں کی ارون کمار (37) سومئی (30) اکھلیش (9) اور سومیا (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مندنی کے رہنے والے تھے۔
      لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سلطان آباد کے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
      First published: