உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ کے ضلع کھمم میں کپڑے کے شوروم میں لگی بھیانک آگ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    بھیانک آگ دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد یہ اہلکار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      تلنگانہ کے ضلع کھمم کے تجارتی مرکز کمان بازار کی کپڑوں کے شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بھاری آوازوں کے ساتھ آگ دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد یہ اہلکار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔
      فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جے سی بی مشین سے دکان کی عمارت کو توڑتے ہوئے آگ بجھائی ۔کثیف دھویں کے ساتھ آگ پر لوگ بڑے پیمانہ پر وہاں جمع ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ صبح تقریبا چار بجے یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آیا۔
      واقعہ کے ساتھ ہی دیگر دکان مالکین بھی خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے دکانات کو خالی کرنا شروع کردیا کیونکہ آگ کے پھیلنے کا شبہ تھا۔پولیس نے پٹاخوں اور دھماکو آلات رکھنے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔
      First published: