ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ میں ٹی آر ایس لیڈر کا پتھروں سے حملہ کرکے قتل ، حالات کشیدہ

وقار آباد ضلع کے سلطان پور گاوں میں ٹی آر ایس لیڈر نارائن ریڈی کا مبینہ طور پر پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ۔

  • Share this:
تلنگانہ میں ٹی آر ایس لیڈر کا پتھروں سے حملہ کرکے قتل ، حالات کشیدہ
فوٹو : اے این آئی ۔

تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے ایک لیڈر کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ وقار آباد ضلع کے سلطان پور گاوں میں ٹی آر ایس لیڈر نارائن ریڈی کا مبینہ طور پر پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے ریڈی کی لاش منگل کی صبح برآمد کی ۔

ریڈی کے قتل کی خبر ملتے ہی ان کے حامی مشتعل ہوگئے ۔ مشتعل حامیوں نے کانگریس پارٹی کے دو کارکنان پر حملہ کردیا اور ان کی جم کر پٹائی کی ۔ ان دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔



مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو نارائن گروپ اور ان کے مخالف گروپ کے درمیان اگلے الیکشن کو لے کر تنازع ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد تنازع میں نارائن ریڈی کا قتل کردیا گیا ۔
First published: Nov 06, 2018 02:29 PM IST