اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ اور اے پی میں 70واں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

    دہلی حکومت کےحکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر

    دہلی حکومت کےحکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر

    دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں آج 70واں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں آج 70واں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔ ہر جگہ قومی پرچم لہرایاگیا اور ملک کی آزادی کیلئے جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ دونوں تلگوریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں میں قومی پرچم لہرایا ۔ حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں منعقدہ اہم سرکاری تقاریب میں گورنر نے پرچم کشائی انجام دی ۔

      سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر رنگا رنگ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق ریاستی حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے علاوہ مزید کئی پروگرام متعارف کرے گی۔
      نرسمہن نے اب تک حاصل کی گئی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں کئے جارہے اقدامات کی تفصیل بیان کی ۔ آبپاشی کے بارے میں گورنر نے کہا کہ باوقار کالیشورم پروجیکٹ کے فوائد اس سال مانسون سے ہی عوام کو حاصل ہوجائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پالموررنگا ریڈی ‘ سیتا راما ‘ ڈنڈی اور دیگر پروجیکٹس وقت پر مکمل کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔
      انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آبپاشی پروجیکٹس پر ایک لاکھ 17ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔زمینات کے رجسٹریشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے دھرانی ویب سائٹ جلد کارکرد ہوجائیگی ۔ مشین بھاگیرتا کے بارے میں گورنر نے کہا کہ پینے کے پانی کی سربراہی کا یہ پرو گرام تکمیل کے قریب ہے اور اس سال مارچ تک تمام آبادیوں میں نل لگادےئے جائیں گے اور ریاست میں ہر گھر کو پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ تلنگانہ فی کس بجلی کے استعمال کے اعتبار سے پہلی ترقی پسند ریاست ہے ۔
      انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بجلی کے شعبہ میں ریاست کا موقف اطمینان بخش ہے ۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ایک ہزار 80میگاواٹ کا بھدرادری پلانٹ اس سال کارکرد ہوجائے گا ۔ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے گورنر نے اعلان کیا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک بی سی اقامتی اسکول قائم کیا جائے گا ۔


       
      First published: